بھائیوں کے خلاف دلیپ کمار عدالت میں

فلم’دی ڈرٹي پکچر‘ نے ودیا بالن کے کریئر کو ایک نیا موڑ دیا تھا لیکن کرینہ کپور کا خیال ہے کہ وہ ایسی فلم کبھی نہیں کر پائیں گی۔
کرینہ کا کہنا تھا ’ایسا بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے جو ہمت چاہیے، وہ مجھ میں نہیں ہے، مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی ایسی فلم کر سکوں گی۔‘
لیکن کرینہ نے اپنے کریئر کی ابتدا میں فلم چمبیلی کی تھی اس میں ان کا کردار ایک جسم فروش لڑکی کا تھا۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے کرینہ نے کہا: ’اس وقت میں نئی تھی مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنا تھا، لیکن اب مجھے کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
فی الحال کرینہ کپور ’سنگھم ریٹرن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
بھائیوں کے خلاف دلیپ کمار عدالت میں

،تصویر کا ذریعہHoture Images
اداکار دلیپ کمار جائیداد کے جھگڑے پر اپنے دو بھائیوں کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں۔
ایک انگریزی اخبار کے مطابق دلیپ کمار کے دو بھائیوں 82 سالہ احسان اور80 سالہ اسلم نے دعوٰی کیا ہے کہ دلیپ کمار نے ان دونوں کو 1200 مربع فٹ اور 800 مربع فٹ کے دو فلیٹ دینے کا معاہدہ کیا تھا۔
لیکن اب دلیپ کمار نے اپنی بیوی سائرہ بانو کے ذریعے کورٹ میں دائر کردہ حلف نامے میں کہا ہے کہ ان کے پاس بھائیوں کو دینے کے لیے مکان یا پیسے نہیں ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حلف نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دلیپ کمار نے بھائیوں کے ساتھ یہ وعدہ ’انسانی بنیاد‘ پر کیا تھا، لیکن دونوں اس کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
دلیپ کمار نے اپنے حلف نامے میں دعوٰی کیا ہے کہ وہ جس بنگلے میں بیوی اور بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے، وہ انھوں نے خود 1953 میں اپنی کمائی سے خریدا تھا۔







