سیف علی خان بالی وڈ کے سب سے خوش لباس مرد

،تصویر کا ذریعہAFP
مردوں کی ایک معروف میگزین نے بالی ووڈ کے سب سے سٹائلش اور خوش لباس مردوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔
بالی وڈ کے 50 موسٹ ویل ڈریسڈ یعنی سب سے خوش لباس مردوں کی اس فہرست میں فلم انڈسٹری کے سب سے اچھے نظر آنے اور تیار ہونے والے مردوں کے نام ہیں۔
اس فہرست میں سیف علی خان کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ امیتابھ بچن کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔
اس فہرست میں بالی وڈ کے نئے اداکاروں کا بھی ذکر ہے۔ ان میں ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔
تاہم فہرست میں ان کے نام بہت نیچے نظر آتے ہیں۔
برطانوی فیشن میگزن جی کیو میگزین کے ہندوستانی ایڈیشن کے جون کے شمارے میں سیف علی خان کی خوش لباس تصویر کو سرورق پر شائع کیا گیا ہے۔
زرّین کی سوناکشی سے شکایت

،تصویر کا ذریعہAFP
سلمان خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’ویر‘ میں ہیروئن کا کردار نبھانے والی زرّين خان کو بالی وڈ میں ابھی تک کوئی شناخت نہیں مل پائی۔
اطلاعات کے مطابق زرين کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں آگے جانے کے لیے آپ کا بالی وڈ فلم انڈسٹری کا بیک گراؤنڈ ہونا چاہیے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بھارتی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق زرین کا اشارہ معروف اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب تھا۔
یاد رہے کہ زرین کی پہلی فلم سلمان خان کے ساتھ ہونے کے باوجود فلاپ ہو گئی تھی اور اس کے بعد انھیں کسی بڑے کردار میں نہیں دیکھا گیا۔
سوناکشی سنہا کو نشانہ بناتے ہوئے زرين نے کہا ہے کہ ’آپ کا فگر یا آپ کس طرح نظر آتے ہیں اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ سوناكشي اور مجھ میں زیادہ فرق نہیں ہے، صرف یہی کہ ان کا تعلق انڈسٹری سے ہے۔‘
زرين اور سوناكشي دونوں نے ہی سلمان کے ساتھ فلمی سفر کا آغاز کیا تھا، لیکن زرین کے برخلاف سوناکشی کو یکے بعد دیگرے اچھی فلمیں ملتی چلی گئيں۔







