سٹار وارز سیریز کی نئی فلم 2015 میں

والٹ ڈزنی سٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے کہ سٹار وارز سیریز کی نئی فلم 18 دسمبر 2015 کو ریلیز کی جائے گی۔
ڈزنی نے سٹار وارز بنانے والے ادارے لوکس فلم کو اس کے مالک جارج لوکس سے چار ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
ڈزنی نے فرنچائز خریدتے وقت اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ کم از کم تین مزید فلمیں اس سیریز کی بنائے گا۔
سٹار وارز دنیا کی سب سے زیادہ مقبول اور کامیاب فلم سیریز ہے۔
ڈزنی نے اس بات کا اعلان گذشہ سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کے اعلان کے ساتھ کیا جن کے مطابق کمپنی کے منافع میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی نے ایک اعشاریہ انتالیس ارب کا منافع کمایا جو گذشتہ سال کے ایک اعشاریہ چوبیس ارب منافعے سے زیادہ ہے۔
ڈزنی کے سربراہ رابرٹ اِگر نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے مالیاتی نتائج سے بہت خوش ہیں جو کہ گذشتہ تین سالوں میں مسلسل تیسری بار ریکارڈ منافعے میں ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس بہتر کارکردگی کی وجہ ڈزنی کی فلم ’مونسٹر یونیورسٹی‘ کی شاندار کارکردگی ہے جس نے فلم ’لانگ رینجر‘ کی وجہ سے کمزور پڑتے مالیاتی نتائج کو بہتر کیا۔
تاہم ڈزنی کے زیرِ انتظام کیبل نیٹ ورک جس میں ای ایس پی این سپورٹس چینل بھی شامل ہے کے منافعے میں اسی عرصے کے دوران سات فیصد کمی واقع ہوئی۔







