سونالی بیندرے اور عرفان خان کے بعد کیا اب رشی کپور اس مرض سے لڑ رہے ہیں؟

،تصویر کا ذریعہHindustan Times
پچھلے ہفتے 29 ستمبر کو بالی وڈ اداکار رشی کپور نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے کام سے چھٹی لے کر علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں اور اس بارے میں قیاس آرائی نہ کی جائے۔ اور یہ بھی کہ اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے ساتھ وہ جلد ہی واپس لوٹ آئیں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
انہوں نے تو کہہ دیا کہ قیاس آرائی نہ کی جائے مگر کچھ عادتیں چھوٹے نہیں چھوٹتیں۔ یہ ٹویٹ آتے ہی، خاص طور پر اُن کی والدہ کرشنا راج کپور کے انتقال پر ان کی اور ان کے خاندان کی غیر موجودگی کے بعد انڈیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں میڈیا پر ان کی بیماری کے بارے میں خبریں چھپنے لگیں۔ یہاں تک کہ ان کے بھائی رندھیر کپور کو سامنے آکر کہنا پڑا کہ رشی کپور کو کینسر ہونے کی باتیں سب افواہیں ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں۔ انہوں نے انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ان کے ٹیسٹس ہونے باقی ہیں، اور ابھی وہ خود نہیں جانتے کہ معاملہ کیا ہے۔ ایسے میں لوگ کیسے اس طرح کی افوائیں اڑا سکتے ہیں۔‘
شاید اس طرح کی افواہوں کے پھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حال ہی میں بالی وڈ کی کم سے کم دو شخصیات کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انہیں کینسر ہیں۔
سونالی بیندرے، اداکارہ

،تصویر کا ذریعہThe India Today Group
اس سال جولائی میں سونالی بیندرے نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں ہائی گریڈ کینسر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’عین اس وقت جب آپ اس کی توقع نہیں کر رہے ہوتے زندگی آپ کے سامنے مشکلیں کھڑی کر دیتی ہے۔ مجھے حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ مجھے ہائی گریڈ کینسر ہے جو اب پھیل چکا ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ ایک درد تھا، کچھ ٹیسٹ کرائے اور یہ انتہائی غیر متوقع بات سامنے آئی۔۔۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Instagram کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Instagram ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
Instagram پوسٹ کا اختتام
اس کے بعد سے سونالی بیندرے نے اپنے اس سفر کی کئی تصاویر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر پوسٹ کیں۔
عرفان خان، اداکار

،تصویر کا ذریعہJohn Parra
عرفان خان نے مارچ میں اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں ایک سنگین بیماری ہے۔ انہوں نے لکھا، ’زندگی کبھی کبھی آپ کو جھنجھوڑ کر جگا دیتی ہے۔ میری زندگی کے پچھلے پندرہ دن کافی پُرتجسس تھے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نایاب کہانیوں کی تلاش میں ایک دن ایک ایسی بیماری کا شکار ہو جاؤں گا جو بہت ہی کم لوگوں کو ہوتی ہے۔‘ اس پیغام میں انہوں نے لوگوں سے یہ بھی درخواست کی تھا کہ غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کریں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
پھر جون میں لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے اس بیماری سے اپنی لڑائی کی تفصیل بیان کی جس پر انہیں بہت سراہا گیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
سونالی بیندرے اور عرفان خان دونوں کا علاج جاری ہے۔