بالی وڈ کے اداکار عرفان خان کو کیا ہوا؟

عرفان خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

انڈیا کے معروف اداکا عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

13 سال پہلے عرفان خان کی ایک فلم 'روگ' آئی تھی لیکن گذشتہ روز منگل کو انھوں نے ایک ٹویٹ کی ہے کہ انھیں ایک ایسا روگ لگ گیا ہے جس کے لیے انھیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

منگل کو عرفان نے ٹوئٹر پر اپنی اس کی 'نادر بیماری' کا ذکر کیا۔ اور اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں اندازے نہ لگائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی طبی جانچ ہوئی ہے رپورٹ آنے کے بعد وہ اپنے مداح کے ساتھ مزید معلومات ضرور شیئر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

51 سالہ عرفان خان نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'پیکو'، 'مقبول'، 'حاصل' اور 'پان سنگھ تومر' جیسی فلمیں شامل ہیں۔

عرفان خان بالی وڈ کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ ہالی وڈ کی 'لائف آف پائی'، 'سلم ڈاگ ملینيئر' اور 'دی امیزنگ سپائڈر مین' جیسی معروف فلموں میں انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

X پوسٹ نظرانداز کریں
X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

تنبیہ: دیگر مواد میں اشتہار موجود ہو سکتے ہیں

X پوسٹ کا اختتام

انھوں نے لکھا کہ 'بعض اوقات آپ جاگتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ آپ کی دنیا تہ و بالا ہو چکی ہے۔ گذشتہ دو ہفتے میری زندگی کسی پراسرار کہانی کی طرح رہی۔ مجھے پتہ نہیں تھا کہ میں نادر کہانی کی تلاش میں نادر بیماری میں مبتلا ہو جاؤں گا۔ '

انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے کبھی ہار نہیں مانی ہے اور اپنی پسند کے لیے لڑتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ان کے اہل خانہ اور دوست ان کے ساتھ ہیں۔

دنیا بھر سے ان کے مداح سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے پیغامات روانہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ ریکھا بھاردواج نے لکھا ہے کہ وہ ڈھیر سارے پیار کے ساتھ صحتیابی کے لیے توانائی روانہ کر رہی ہیں تاکہ انھیں جلد صحتیابی حاصل ہو۔

معروف اداکار ابھیشیک بچن، جیمی شیرگل، دلقر سلمان، اداکارہ ریچا چڈھا، پوجا بھٹ اور پترلیکھا وغیرہ نے ٹوئٹر پر عرفان خان کی جلد صحت یابی کی بات کہی ہے۔

عرفان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

عرفان خان کی انڈیا کے بین الاقوامی اداکار کے طور پر شہرت ہے۔

سنہ 2013 میں انھیں فلم پان سنگھ تومر میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔.

یہ فلم کھلاڑی سے ڈاکو بن جانے والے ایتھلیٹ پان سنگھ تومر کی زندگی پر مبنی تھی۔

اسی سال انھیں فلم 'لنچ باکس' کے لیے کینز فلم فیسٹیول میں ویورز چوائس ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اسی سال لندن فلم فیسٹیول میں انڈیا کی جانب سے یہی وہ واحد فلم تھی جسے نامزدگی ملی تھی۔

عرفان خان آئندہ فلم 'بلیک میل' میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت ابھینو دیو نے کی ہے اور یہ فلم طنزیہ کامیڈی ہے۔