عرفان خان کو کبھی پاکستان تو کبھی ایران سے ہیروئن کیوں تلاش کرنی پڑتی ہے؟

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان

،تصویر کا ذریعہfacebook

،تصویر کا کیپشنصبا قمر اور عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی
    • مصنف, سپریا سوگلے
    • عہدہ, بی بی سی ہندی

ہندی میڈیم، مقبول، پیکو اور مداری جیسی فلمیں کرنے والے عرفان خان کا خیال ہے کہ ان کی فلموں کے لیے اداکاراؤں کا انتخاب کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں اس لیے ان کی فلموں کے لیے اداکارائیں پاکستان یا ایران سے بلانی پڑتی ہیں۔

بی بی سی کے ساتھ بات چیت میں عرفان خان نے اپنی فلموں کی ہیروئنز کے بارے میں کہا کہ اپنی فلموں میں ہیروئنز کے لیے میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہوں کیونکہ ان میں صرف گلیمرس لڑکی سے بات نہیں بنے گی۔

یہ بھی پڑھیے

عرفان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعرفان خان نے فلم ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کیا تھا

عرفان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں چند ہی اچھی اداکارائیں ہیں اور ضروری نہیں کہ ہر بار میری فلموں کے لیے ان کے پاس وقت ہو۔ اور میرے لیے یہ ایک چیلنج ہوتا ہے کہ میں ہیروئن کہاں سے لاؤں، اس لیے نئی ہیروئن تلاش کرنی پڑتی ہے۔ کبھی پاکستان سے کبھی ایران سے تو کبھی جنوبی بھارت سے‘۔

عرفان خان نے کئی خاتون ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے سامنے وہ خود کو کافی کمتر محسوس کرتے ہیں۔

عرفان خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعرفان خان ہالی ووڈ میں کام کر چکے ہیں

عرفان کا کہنا تھا کہ خواتین میں ایک خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ ایک وقت پر کئی کام کرسکتی ہیں جو مردوں کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

عرفان کی خواہش ہے کہ وہ شیر اور ہاتھی جیسے جانور پالیں۔

عرفان اداکارہ دپیکا پادوکون کے کام کے قائل ہیں اور وشال بھاردواج کی اگلی فلم سپنا دیدی میں دپیکا کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اداکاری سے ہدایت کاری میں قدم رکھنے والے عرفان خان اپنی اگلی رومانٹک کامیڈی 'قریب قریب سنگل' کے پروموشن میں مصروف ہیں۔