جسٹن بیبر نے فٹ پاتھ پر ڈیرا جما لیا!

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محبوبہ سے اقرارِ عشق کرنے کا سب سے موثر طریقہ کیا ہے؟
مختصر جواب ہے، موسیقی!
کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاپ سٹار جسٹن بیبر نے بھی یقیناً یہی سوچا ہوگا جب انھوں نے لندن کے بکنگہم پیلیس کے باہر گٹار اٹھا کر چند پیار بھرے تار چھیڑے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
24 سالہ بیبر نے ویکٹوریا میموریل کے فواروں کے کنارے بیٹھ کر ایک عام سٹریٹ پرفارمر کی طرح اپنی منگیتر، ماڈل ہیلی بالڈوین کے لیے چند گانے گائے۔
روایتی ’بسکر‘ کے انداز میں خالی گٹار کیس سامنے رکھے جسٹن بیبر کے اس کارنامے سے وہاں موجود لوگ دنگ رہ گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بدھ کے روز بیبر اور ہیلی لندن کی سیر کرنے نکلے تھے۔ بیبر اور ہیلی بالڈوین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹن بیبر کی سابقہ گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد یہ دونوں دوبارہ ملے تھے۔
ہیلی کا تعلق بھی ہالی وڈ کے ایک نامور خاندان سے ہے، ان کے چچا ایلک بالڈوین کامیاب فلمساز اور اداکار ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images






