پاپ سٹار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کینیڈا کے پاپ سٹار جسٹس بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کر لی ہے۔ وہ گریمی ایوارڈ یافتہ اور دنیا کی مشہور ترین شخصیات کی فہرست شامل ہیں جبکہ ان کے لاکھوں مداح ہیں ۔
چوبیس سالہ کے اپنی منگیتر کو شادی کی پیش کش سے قبل مقامی ہوٹل کے عملےسے بار بار فون دور رکھنے کو کہا۔
سی این این اور ای نیوز نے منگنی کی خبروں کی تصدیق کی ہے جبکہ بیبر کے والدین بھی اس پر آن لائن خوشی منا رہے ہیں۔
بیبر اور بالڈ وین ماضی میں بھی ساتھ رہے ہیں تاہم جسٹس بیبر کی گرل فرینڈ سلینا گومز سے الگ ہونے کے بعد وہ وہ حال ہی میں دوبارہ ملے۔
بیبر کے والد نے اپنے بیٹے کی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی اور کہا ’اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں‘۔
بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز ، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنا کیمپینز کے لیے کام کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
تاہم سوشل میڈیا پر شائقین ان دونوں کی منگنی کے حوالے سے کچھ زیادہ پرجوش نہیں ایک صارف نے لکھا ’اگر جسٹس بیبر کی منگنی کی خبر سچی ہے تو میرا دل دو دفعہ ٹوٹا ایک میرے لیے اور دوسرا سلینا گومم کے لیے۔‘










