'تھینک يو انڈیا، میں پھر آؤں گا'

جسٹن بیبر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجب جسٹن بیبر سٹیج پر پہنچے تو اس وقت سدیڈیم کھچا گجھ بھرا ہوا تھا اور ان کے مداح زبردست جوش و خروش سے میں تھے

کینیڈا کے پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ممبئی میں ایک طویل انتظار کے بعد گذشتہ رات ایک کنسرٹ میں اپنے بہترین اور عالمی پذیرائی حاصل کرنے والے گانے پیش کیے۔

میوزک کنسرٹ کے لیے انڈیا آنے والے گلو کار جسٹن بیبر نے ممبئی کے ڈی وائی پاٹل سٹیڈیم میں اپنے مداحوں کو تفریح کا زبردست موقع فراہم کیا۔

بدھ کی شام کو تقریباً سوا آٹھ بجے جب جسٹن بیبر سٹیج پر پہنچے تو اس وقت سٹیڈیم بھرا ہوا تھا اور ان کے مداح زبردست جوش و خروش میں تھے۔

جسٹن بیبر

،تصویر کا ذریعہEPA

ممبئی کے کنسرٹ کے دوران بيبر نے 'ساری'، 'کولڈ'، 'واٹر'، 'آئی ول شو یو'، 'وهئير آر یو ناؤ'، 'بوائے فریںڈ' اور 'بےبی' جیسے عالمی پذیرائی حاصل کرنے والے اپنے گانوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔

اطلاعات کے مطابق 50 ہزار سے زیادہ لوگ ان کے پروگرام کو دیکھنے پہنچے تھے اور سٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سٹیڈیم میں مسلسل لوگ جسٹن، جسٹن کی صدائیں بلند کر رہے تھے۔

تقریباً دو گھنٹے تک شائقین کی زبردست تفریح ​​کرانے کے بعد جسٹن بیبر نے کہا: 'تھینک يو انڈیا، میں پھر آؤں گا۔'

ممبئی میں جسٹن بیبر کے مداح

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنممبئی میں جسٹن بیبر کے مداح

جسٹن بيبر ممبئی میں جہاں جہاں گئے ان کے پرستار ان کا انتظار کرتے دیکھے گئے۔

اس کنسرٹ سے قبل ممبئی پہنچنے کے بعد جسٹن بیبر نے یتیم خانے کے کچھ غریب بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور وہ ممبئی کے ایک مال میں بھی گئے۔

سنالی

،تصویر کا ذریعہAFP

جسٹن بیبر کے دیوانے صرف نوجوان اور لڑکے لڑکیاں ہی نہیں بلکہ بہت سے معروف بالی وڈ فنکار بھی ہیں جو انھیں سننے کے لیے پہنچے تھے۔

بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ، سری دیوی، جیکولین فرنینڈز، بپاشا باسو، روینا ٹنڈن، جلال چودھری، ملائیکہ ارورہ اور فلم ساز اور ہدایت کار ارباز خان جیسی ہستیاں بھی کنسرٹ دیکھنی پہنچی تھیں۔

روینہ ٹنڈن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنروینہ ٹنڈن بھی بیبر کے مداحوں میں سے ہیں

جسٹن بیبر کو دیکھنے کے لیے کئی فلمی ستاروں کے بچے بھی وہاں پر موجود تھے۔

ارباز خان اور ملائیکہ اروروہ خان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنارباز خان اور ملائیکہ اروروہ خان بیبر کے مداح ہیں

ممبئی میں ہونے والا یہ کنسرٹ جسٹن بیبر کے ورلڈ ٹور کا ایک حصہ تھا۔

عالیہ

،تصویر کا ذریعہAFP

انڈیا کے اپنے اس دورے کے دوران انھوں نے محبت کی علامت کے طور پر معروف آگرہ کے تاج محل کو بھی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔