رنبیر نے مان لیا کہ وہ عالیہ کے بوائے فرینڈ ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے آخر کار تسلیم کر ہی لیا کہ وہ عالیہ بھٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور عالیہ تو پہلے ہی رنبیر کے لیے اپنی پسند ظاہر کر چکی ہیں۔
جی کیو میگزین کے ساتھ انٹرویو میں جب رنبیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عالیہ بھٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو انھوں نے اقرار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ سب کچھ ابتدائی مراحل میں ہے اور وہ اس رشتے کو کچھ وقت دینا چاہتے ہیں۔
رنبیر نے عالیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور اداکارہ اور انسان ان سے متاثر ہیں اور ابھی اس رشتے کو اور آگے بڑھنے دیں گے۔ رنبیر اس سے پہلے دیپکا پاڈوکون اور مبینہ طور پر قطرینہ کیف کے ساتھ رشتے میں رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ان کے اس نئے رشتے کو پھلنے پھولنے میں جتنا بھی وقت لگے اصل سوال یہ ہے کہ یہ رشتہ چلے گا کتنا؟

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images
اُدھر رنبیر کی سابق 'دوست' دیپکا جو مبینہ طور پر رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی زندگی میں آ گے بڑھ چکی ہیں، مبینہ طور پر شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
دیپکا تو شادی کے سوالوں کو گول کر جاتی ہیں لیکن نٹ کھٹ اور بے چین رنویر خود کو روک نہیں پاتے اور اِدھر اُدھر دیپکا سے اپنی شادی کے اشارے دیتے پھرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حال ہی میں انھوں نے اپنے ایک فلمی دوست سے واضح طور پر کہا کہ اس سال ان کی اور دپیکا کی شادی طے ہے۔ انوشکا اور ویراٹ کی شادی اور اب رنبیر اور عالیہ کے رشتے کے رسمی اقرار کے بعد بالی وڈ شائقین کو اس نئی خوش خبری کا انتظار رہے گا۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@BeingSalmanKhan
سلمان خان کا یہ فلمی مکالمہ کہ 'ایک بار میں کمٹمنٹ کردوں تو پھر میں اپنے آپ کی بھی نہیں سنتا' ان کی اصل زندگی میں بھی لاگو ہوتا ہے۔
سلمان دشمنی کے ساتھ ساتھ دوستی نبھانے میں بھی ماہر ہیں اور اس بار وہ اپنے بچپن کے دوست اقبال کے بیٹے ظہیر اقبال کو لانچ کر رہے ہیں۔ سلمان کا کہنا ہے کہ ظہیر اقبال نے ہمیشہ ان کی مدد کی تھی اور آج وہ ان کے بیٹے کو لانچ کر کے اپنے دوست کا قرض ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
دراصل بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں سلمان نے ظہیر کے بچپن کی تصویر شائع کی جس میں وہ سلمان کی گود میں ہیں اور لکھا کہ اس جمعرات کو وہ ایک نئے اداکار کو لانچ کرنے والے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter/@BeingSalmanKhan
سلمان کی اس ٹویٹ کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ کون ہے کس کا بیٹا ہے اور پھر جمعرات کو ظہیر کی تازہ تصویر کے ساتھ سلمان نے لکھا کہ وہ نیا چہرہ جس کو وہ لانچ کر رہے ہیں دراصل ظہیر ہے۔
سلمان اپنی پروڈکشن کمپنی کے تحت نئی فلم شروع کرنے جا رہے ہیں جس کا نام ابھی طے نہیں ہوا۔ ظہیر پہلے فرد نہیں جنھیں سلمان خان کی سرپرستی حاصل ہو رہی ہے۔
اس سے پہلے وہ اپنے کئی دوستوں کے بچوں کو لانچ کر چکے ہیں جن میں سورج پنچولی، عطیہ شیٹی اور ارجن کپور جیسے فلمی بچے شامل ہیں۔ یعنی سلمان بالی وڈ میں اقربا پروری کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔










