مجھے لڑکی مل گئی: سلمان خان

سلمان اور جیکلین فرنانڈیز

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسلمان اور جیکلین بہت اچھے دوست کہے جاتے ہیں

انڈیا کی فلمی صنعت بالی وڈ میں سب سے مقبول ہیرو اور ’چہیتے کنوارے‘ کہے جانے والے سلمان خان کو لڑکی مل گئی ہے، ایسا کوئی اور نہیں بلکہ خود سلمان خان کہہ رہے ہیں۔

منگل کو سلمان خان نے ٹوئٹ کیا اور ایک لائن لکھی 'مجھے لڑکی مل گئی'۔

ان کی اس چار لفظی ٹویٹ کے فوراً بعد لوگوں کے جواب آنے لگے۔

لوگوں نے طرح طرح کے سوال کرنے شروع کر دیے۔

سلمان اور کترینہ کیف

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنایشوریہ سے لیکر کترینہ تک سے سلمان حان کا نام جورا جاتا رہا ہے

'کیا سلمان شادی کر رہے ہیں ، لڑکی کون ہے جس کی بات سلمان اچانک ٹوئٹ کر کے بتا رہےہیں۔

ٹوئٹر پر ایک شخص وویکا نند سنگھ نے لکھا'بھائی بس اب اسے کھونا نہیں'۔

ایک اور شخص نے لکھا 'بھائی بس اب شادی کر ہی لو، سلمان پاشا نام کے ایک شخص نے پوچھا بھائی کون ہیں ہماری بھابی' جبکہ امِت نے لکھا میرے لیے بھی ڈھونڈ لو بھائی'۔

ورینہ

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنسلمان خان کی ٹویٹ

کچھ صارفین نے پوچھا یہ حقیقت ہے یا مذاق۔

سلمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بچہ گود لینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

یوں تو سلمان خان کا نام ایشوریہ رائے سے کترینہ کیف اور یولیہ وینتور تک سے جوڑا جاتا رہا ہے لیکن بات کبھی شادی تک نہیں پہنچی۔

کرینہ اور سلمان خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرینہ سلمان کے ساتھ فلم باڈی گارڈ میں کام کر چکی ہیں

بہرحال سوشل میڈیا پر اتنے ہنگامے کے تقریباً دو گھنٹے بعد سلمان نے لکھا 'فکر کی کوئی بات نہیں مجھے آیوش شرما کی فلم کےلیے نئی لڑکی مل گئی، آیوش شرما سلمان کی بہن ارپتا کے شوہر ہیں اور سلمان اپنے بہنوئی کو لے کر ایک فلم بنا رہے ہیں'

سلمان نے بتایا کہ اس نئی لڑکی کا نام ہے ورینہ۔

سلمان حان کے ساتھ تقریباً ہر انٹرویو میں یہی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گے ظاہر ہے اس طرح کی ٹوئٹ کے بعد لوگوں کے ذہن میں ان کی شادی کا سوال اٹھنا قدرتی تھا۔