کیا بالی وڈ میں اب شادیوں کا موسم ہے؟
- مصنف, نصرت جہاں
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن
اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کیا ہوئی بالی وڈ میں شادیوں کی قیاس آرائیوں کا سیزن چل نکلا اانوشکا اور وراٹ کی شادی کی دل لبھانے والی تصاویر نے لگتا ہے انڈسٹری کے دوسرے جوڑوں کو انسپائر کر دیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ سونم کپور اس سال موسمِ گرما میں اپنے دوست آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ یہ بات درست ہے یا محض قیاس آرائی یہ اس وقت معلوم ہوگا جب سونم کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
سونم کی شادی کے بارے میں تو یہاں تک کہا جا رہا ہے کہ شادی جودھپور کے اُمید بھون میں شاہی انداز میں ہوگی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ادھر دپیکا پاڈوکون اور رنویرسنگھ کے رشتے میں اتارچڑھاؤ کی خبروں کے بعد اب ان کی منگنی کی باتیں بھی ہونے لگی ہیں۔ اس ہفتے دپیکا پاڈوکون کی سالگرہ تھی اور میڈیا نے قیاس لگانا شروع کر دیا کہ اب وہ 32 سال کی ہو چکی ہیں اس لیے شاید شادی کرنے والی ہیں ظاہر ہے ساتھ میں رنویر سنگھ کا نام ہے۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی شادی کا مقام تو نہیں بتایا گیا ہاں منگنی سری لنکا میں ہونے کی بات کی جا رہی ہے۔ بالی وڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے رشتے کس مرحلے میں ہیں یہ تو وہی جانیں لیکن میڈیا نے شہنائیاں بجانے کا کام شروع کر دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
شادی سے یاد آیا کہ آج کل انڈسٹری کے سب سے بڑے کنوارے سلمان خان کی شادی کا ذکر کم ہی ہو رہا ہے۔ یا تو لوگ ان سے امید چھوڑ بیٹھے ہیں یا پھر اب ان کی عمر کا لحاظ کرنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ویسے خان صاحب باکس آفس کے بے تاج بادشاہ بن چکے ہیں کرٹکس چاہے ان کی فلموں کے بارے میں کچھ بھی لکھیں لیکن پبلک انھیں سر آنکھوں پر بٹھاتی ہے۔
فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' دھڑلے سے پیسے بٹور رہی ہے اور تین سو کروڑ کے کلب میں شامل ہونے جا رہی ہے اور خان صاحب اب 'ریس تھری' کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ملک کے اہم اور اچھوتے موضوعات کے چیمپیئن بنتے جا رہے ہیں۔
گذشتہ سال انھوں نے فلم 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' جیسی فلم میں کام کر کے ملک کو درپیش ایک اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرنے کی کوشش کی تھی اب اکشے فلم 'پیڈ مین' کے ساتھ آ رہے ہیں۔
اس فلم کی پروڈیوسر ان کی بیگم ٹوئنکل کھنہ ہیں۔ یہ فلم خواتین سے متعلق ایک اہم موضوع پر بنائی گئی ہے۔
اکشے کا کہنا ہے کہ ہر عورت یا لڑکی کے لیے سینٹری نیپکن مفت ہونے چاہئیں کیونکہ یہ ان کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔
جب کوئی لڑکی بالغ ہوتی ہے تو وہ پہلے سے ہی جسمانی اور ذہنی تبدیلیوں سے گذر رہی ہوتی ہے ایسے میں لڑکیوں میں اعتماد پیدا کیا جانا بہت ضروری ہے۔








