سونم سٹائل آئیکون ہیں تو انوشکا گیم چینجر

سونم کپور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسونم کپور بالی وڈ میں اپنے سٹائل اور طرز آرائش و زیبائش کے لیے معروف ہیں

بالی وڈ کے شہر ممبئی میں گذشتہ دنوں ووگ ویمن آف دا ایئر ایوارڈ کی دھوم رہی جس میں اگر ایک جانب شاہ رخ خان اپنا جلوہ بکھیرتے نظر آئے تو دوسری جانب اداکاراؤں کی ایک کہکشاں جلوہ افروز تھی۔

اداکارہ ایشوریہ رائے کو ووگ کے دس سال پورا ہونے پر ووگ انفلوئنس آف دا ڈیکیڈ ایوارڈ سے نوازا گیا اور انھیں یہ ایوارڈ شاہ رخ خان کے ہاتھوں دیا گیا۔

ووگ انعامات کی تقریب اتوار کی شب کو منعقد ہوئی جس میں سب سے بڑا اعزاز ووگ وومن آف دا ایئر کیا ایوارڈ انوشکا شرما کو دیا گيا۔

شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنشاہ رخ خان نے ایشوریہ رائے کو مخصوص ایوارڈ دیا

اس کے علاوہ انوشکا شرما کو 'ووگ اور بی ایم ڈبلیو گیم چینجر آف دا ايئر' کا ایوارڈ بھی ملا جبکہ سونم کپور کو 'فیشن آئیکون آف دا ایئر' قرار دیا گيا۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو 'اوپینئن میکر آف دا ایئر' کے انعام سے نوازا گیا۔

معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو 'ووگ مین آف دا ايئر' کا ایوارڈ دیا گیا۔

انوشکا شرما

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانوشکا شرما کو ووگ کے دس سالہ جشن میں دو ایوارڈز ملے

انوشکا شرما نے ایوارڈ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا انسٹا گرام کا سہارا لیا جبکہ سونم کپور نے ایوارڈ حاصل کرنے پر اپنی بہن ریا کپور کا بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سونم کپور کی بہن ریا کپور ہی ان کے فیشن اور سٹائل کا خیال رکھتی ہیں۔

کرن جوہر اور گوری خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکرن جوہر کو اپنے مخصوص انداز میں دیکھا گیا

سونم کپور نے لکھا: 'ہر ایک فیشن ایوارڈ کے لیے ریا کپور تمہارا شکریہ کیونکہ جو بھی ایوارڈ جیتتی ہوں وہ تمہاری بے غرض محبت کا نتیجہ ہے۔ مجھے تم سے پیار ہے۔۔ تمہارا شکریہ ووگ انڈیا۔ خوشی کے دس سال مبارک۔'

ٹوئنکل کھنہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

یہ ایوارڈ سونم کے لیے اس لیے بھی مخصوص رہا کہ اسے ان کے والد اداکار انیل کپور نے پیش کیا۔