مکہ کے نام پر دھوکہ، انڈونیشئن فیشن ڈیزائنر انیسہ ہسی ہوان کو 18 سال قید

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر انیسہ ہسی ہوان پر ان کی 'فرسٹ ٹریول' کے نام سے قائم ٹریول ایجنسی کے ذریعے جعلسازی کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔
انیسہ کو اٹھارہ برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس جرم میں ان کے شوہر اندیکا سرکمان بھی شامل تھے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے مکہ میں عمرہ کرانے کے لیے چھ کروڑ ڈالر کی رقم وصول کی۔
لیکن انھوں نے لوگوں کو عمرہ پر بھجوانے کی بجائے یہ رقم خرد برد کر لی۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انیسہ ہسی بوان کو اسلامی فیشن کی دنیا میں ان کے شاندار ڈیزائنز کی بدولت ایک رہنما کی طرح دیکھا جاتا ہے۔
ان کا کام لندن، استنبول اور کانز میں مختلف تقریبات میں دکھایا جا چکا ہے۔ دو ہزار سولہ میں بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام میں شہزادیوں اور ملکاؤں سے متاثر ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی









