بالی وڈ اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر کا شکار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائڈرمین جیسی ہالی وڈ فلموں اور بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان نیورونڈوکرائن ٹیومر کا شکار ہو گئے ہیں۔
اس بات کا انکشاف انھوں نے خود ٹوئٹر پر کیا۔
اسی بارے میں
یہ کمیاب بیماری انسانی جسم میں ان خلیوں کو متاثر کرتی ہے جو خون کے بہاؤ میں ہارمونز خارج کرتے ہیں۔
عرفان خان نے اپنی بیماری سے متعلق زیادہ تفصیل فراہم نہیں کی۔
اس سے پہلے انھوں نے چھ مارچ کو ٹویٹ کیا تھا کہ انہیں ایک نایاب بیماری لاحق ہو گئی ہے تاہم اس وقت انھوں نے اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
51 سالہ عرفان خان نے بالی وڈ اور ہالی وڈ سمیت 100 سے زائد فملوں میں کام کیا ہے۔ جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر ہٹ ہوئیں۔
ان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ سپائلڈر مین شامل ہیں۔
جمعے کو انھوں نے اپنی بیماری کی تفصیلات بتائیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
اس سے پہلے ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے 10 مارچ کو فیس بک پر لکھا تھا ’میری بہترین دوست اور ساتھی ’ایک جنگجو‘ اپنے راستے میں آنے والی اس رکاوٹ سے بہت وقار اور خوبصورتی سے لڑ رہے ہیں۔‘
طبی ماہرین کے مطابق نیورونڈوکرائن ٹیومر جسم کے کسی بھی حصے میں بن سکتا ہے اور یہ کینسر زردہ بھی ہوسکتا ہے اور کیسنر کے بغیر بھی۔
بعض ٹیومر بڑے پیمانے پر ہارمونز کے خون کے بہاؤ میں اخراج کا باعث بنتے ہیں اور ان کی وجہ سے دل کا عارضہ ہو سکتا ہے اور خون کے دباؤ میں فرق پڑتا ہے۔
بعض نیورونڈوکرائن ٹیومرز کا علاج آپریشن یا کیموتھراپی سے ممکن ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
عرفان خان نے سنہ 2013 میں قومی فلم ایوارڈ حاصل کیا۔
انھوں نے سنہ 2013 میں ہی کانز فلم فیسٹیول کے دوران اپنی فلم ’لنچ باکس‘ کے لیے عوامی پسندیدگی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
یہ وہ واحد انڈین فلم تھی جسے اُس برس لندن فلم فیسٹیول کے مقابلے کے لیے بھی چنا گیا تھا۔









