میں لاس اینجلس کے لیے بہت موٹی ہوں: ایما تھامسن

،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانوی اداکارہ ایما تھامپسن کا کہنا ہے کہ انھوں نے کبھی لاس اینجلس منتقل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا کیوں کہ انھیں لگتا تھا کہ وہ وہاں کے لوگوں کے لیے بہت موٹی ہیں۔
انھوں نے سویڈن کے ایک شو سکاولن میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت عجیب جگہ ہے میں وہاں نہیں رہ سکتی۔‘
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے خاتون فنکاروں پر دبلا ہونے کے دباؤ کی بھی مذمت کی۔
’وہاں بہت سے بچے ہیں، لڑکے لڑکیاں جو بہت دبلے ہیں۔ وہ 30 کی دہائی میں ہیں اور کچھ نہیں کھاتے۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انھوں نہ بتایا کہ سنہ 2008 میں انھوں نے اپنی فلم ’برائڈشید دی وزیٹیڈ‘ کو چھوڑنے کی بھی دھمکی دی تھی جب ان کی ساتھی اداکارہ کو وزن کم کرنے کو کہا گیا تھا۔
انھوں نے بتایا: ’پروڈیوسر نے کہا، کیا آپ کچھ وزن کم کریں گی؟ حالانکہ وہ شاندار دکھتی تھی۔‘
’میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ نے دوبارہ اس سے اس بارے میں بات کی تو میں یہ فلم چھوڑ دوں گی۔ آپ یہ کبھی نہیں کریں گے۔‘
’یہ بہت برا ہے، یہ ہو کیا رہا ہے۔ یہ بد ترین ہوتا جا رہا۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







