صحرائے گوبی میں دو پنجوں والے انوکھے ڈائنوسار کی دریافت جس نے سائنسدانوں کو چونکا دیا

،تصویر کا ذریعہArtist's impression by Masato Hattori
- مصنف, ٹم ڈوڈ
- عہدہ, ماحولیاتی اور سائنس رپورٹر
منگولیا کے صحرائے گوبی میں سائنس دانوں نے دو پنجوں والے ڈائناسور کی ایک غیرمعمولی قسم کی دریافت کی ہے۔
سبزی خور ڈائنوساروں کا یہ گروہ کریٹیشیئس دور میں ایشیا اور شمالی امریکہ میں رہتا تھا۔ یہ دور 145 ملین سال پہلے شروع ہوا تھا اور 66 ملین سال پہلے ختم ہوا تھا۔
یونیورسٹی آف کیلگری کی اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ڈارلا زیلنٹسکی کا کہنا ہے کہ ان کی مثال فلم جراسک ورلڈ ڈومینین میں دکھائے گئے طویل پنجوں والی تھیریزینوسورس ہے اور یہ ’عجیب و غریب‘ دکھائی دیتے ہیں۔
یہ نمونہ منگولیا کے صحرائے گوبی میں بیانشائر کی تشکیل سے برآمد کیا گیا تھا، جو کریٹیشیئس دور کا آخری (100.5 سے 66 ملین سال قبل) حصہ ہے۔
اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے منگولیا کے صحرائے گوبی کو دنیا کا سب سے بڑا ڈائناسور فوسل ذخیرہ قرار دیا ہے۔
یہ خطہ بعد کے کریٹیشیئس دور کے فوسلز کا ایک خاص طور پر اہم ذریعہ ہے جو ڈائنوسار دور کے اہم تین ادوار میں سے آخری ہے اور یہ ڈائنوسار کے ارتقا کے آخری فیز یا مرحلے کی نمائندگی کرتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہYoshi Kobayashi, Hokkaido University
یہ نسل جس کا نام ڈوونیچوس سوگٹباٹری ہے، تھیریزینوسورس نامی ڈائنوساروں کے ایک گروپ میں انوکھا ہے۔ یہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑے ہوتے ہیں اور عموماً ان کے تین پنجے ہوتے ہیں۔
ان کا سائز درمیانہ تھا اور ان کا وزن تقریباً 260 کلوگرام تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
محققین کا خیال ہے کہ اس نسل کے لمبے، خم دار پنجے اور ان کو مضبوطی سے لچک دار کرنے کی صلاحیت نے اسے پودوں کو درست طریقے سے پکڑنے والا بنا دیا ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہKobayashi et al
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً ایک فٹ لمبے پنجے اس کی زیریں ہڈی سے کہیں زیادہ بڑے تھے۔
بہتر گرفت کے علاوہ، دو انگلیوں والے ہاتھوں کو نمائش، کھدائی، یا طاقتور ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیے جاتے تھے۔
دو انگلیوں والے سب سے زیادہ مشہور تھیروپوڈ گروپ ٹیرانوسورائڈز کے اندر موجود اقسام ہیں۔
اس میں ٹرائنوسورس ریکس بھی شامل ہے، لیکن ڈوینیچوس نے اپنے دو انگلیوں والے ہاتھوں کو ان سے اور دیگر دو انگلیوں والے تھیروپوڈز میں ارتقائی عمل کے باعث مختلف رہا ہے۔
یہ نمونہ تھیریزینوسور کی پہلی کیراٹینیئس شیتھ کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
یہ ایک ایسا عنصر ہے جو انسانی ناخنوں کی طرح پنجے کو ڈھانپتا ہے۔ یہ دفاع، نقل و حرکت، یا شکار پکڑنے میں مدد کرتا ہے۔












