’جوائے لینڈ‘ آسکرز کی شارٹ لسٹ میں شامل پہلی پاکستانی فلم: ’مجھے امید ہے یہ ایوارڈ لائے گی‘

،تصویر کا ذریعہJOYLAND
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اب ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے کیونکہ اسے دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکرز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستانی ڈائریکٹر، رائٹر و اداکار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو آسکرز کے 95ویں ایوارڈ میلے میں انٹرنیشل فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔ تاہم پاکستان میں اس فلم کی نمائش باعث تنازع رہی ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اب بھی اس کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔
’جوائے لینڈ‘ لاہور کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے محنت کش شادی شدہ نوجوان (حیدر) کی کہانی ہے، جو ایک ڈانس تھیٹر میں شامل ہوتا ہے اور ایک ٹرانس جینڈر (بیبا) سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثنا جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔
آسکرز کے 95ویں ایوارڈ شو کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں برس مجموعی دس کیٹیگریز میں دنیا بھر سے فلموں کو نامزد کیا گیا ہے اور انٹرنیشنل کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کی جانے والی 15 فلموں میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ بھی شامل ہے۔
دنیا بھر سے 92 ممالک اس کیٹیگری میں شامل ہونے کے اہل تھے تاہم صرف 15 ممالک کی فلموں کو منتخب کر کے آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
95ویں آسکرز ایوارڈ کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹگری کی نامزد 15 فلموں میں سے منتخب پانچ فلموں کے ناموں کو اگلے مرحلے میں فائنل لسٹ میں شامل کیا جائے گا اور پھر ایوارڈ کے لیے ان پانچ فلموں میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہJOYLAND
اس فہرست میں پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے ساتھ ساتھ ارجنٹینا کی فلم ارجنٹینا 1985، آسٹریا کی فلم کورسیج، بلجیئم کی کلوز، کمبوڈیا سے ’ریٹرن ٹو سیول‘، ڈنمارک سے ’ہولی سپائیڈر‘، فرانس کی ’سینٹ عمر‘، جرمنی کی ’آل کوئیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، آئرلینڈ کی ’دی کوئیٹ گرل، میکسیکو، براڈو، فالس کورونیکل آف اے ہینڈفل اف تروتھس‘، مراکش کی فلم ’دی بلیو کافتان‘، پولینڈ کی فلم ’ای او‘، جنوبی کوریا کی فلم ’ڈیسیژن ٹو لیو، سویڈن کی ’کائرو کونسپریسی‘ اور انڈیا کی فلم ’لاسٹ فلم شو شامل ہیں۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آسکرز ایوارڈز کے لیے انڈیا کی ’فلم لاسٹ فلم شو‘ بھی آسکرز کے لیے نامزد کی گئی ہے جو عامر خان کی مقبول فلم ’لگان‘ کی نامزدگی کے 20 سال بعد آسکرز کے عالمی میلے کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی ہے۔
یہ ساؤتھ انڈین فلم ہے اور اس میں فلموں کے شوقین ایک نو سالہ بچے کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔
جبکہ اس کے علاوہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی ہی ایک اور فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناتو ناتو کو بھی 95ویں آسکرز ایوارڈ کی اوریجنل سونگ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔
آسکرز کے لیے نامزد فلموں کی ووٹنگ 12 سے 17 جنوری تک ہو گی۔ نامزدہ فلموں کے اگلے مرحلے کی فہرست کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا۔ 95جبکہ ویں آسکرز ایوارڈ کا میلا 12 مارچ کو ہالی وڈ کے مشہور ڈولبی تھیٹر میں سجے گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے 'کانز' میں ایوارڈ اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ کانز فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے دو کیٹیگیریز میں ایوارڈز حاصل کیے جن میں ’جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ‘ اور ’کانز قیور پالم‘ پرائز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ’جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ‘ کو اس فلمی میلے کا دوسرا بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دنیا میں پذیرائی مگر صوبہ پنجاب میں پابندی

،تصویر کا ذریعہPM OFFICE
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں
مواد پر جائیں
تنازعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں کے درمیان، متعدد بین الاقوامی فلمی میلوں میں ایوارڈز اور داد وصول کرنے والی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو ملک میں نمائش کے لیے پیش کرنے سے ایک روز قبل 17 نومبر کو پاکستان کے آبادی کی لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسے ملک کے مختلف حصوں میں نمائش کے لیے ریلیز کی اجازت دی گی تھی۔
اس فلم کی ریلیز سے متعلق 17نومبر کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ فلم ’اگلے احکامات تک‘ پنجاب کے سینما گھروں میں نہیں لگائی جا سکتی۔
تاہم یہ سرکاری حکمنامہ ’جوائے لینڈ‘ سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک دھچکے سے کم نہیں تھا۔
کیونکہ اس سے ایک روز قبل ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے فل بورڈ کے بعد فلم کو چند کٹس کے ساتھ نمائش کی اجازت دی تھی، جس سے فلم دیکھنے کے خواہش مند لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، اور سول سوسائٹی بھی اسے اپنی کامیابی مان رہی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال اگست میں پنجاب سینسر بورڈ نے ’جوائے لینڈ‘ کو ’عام نمائش‘ کے لیے موزوں قرار دیا تھا، جبکہ سندھ سنسر بورڈ نے اسے ’اے‘ سرٹیفکیٹ دیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ فلم صرف بالغوں کے لیے ہے۔
آسکرز کی فہرست میں شمولیت پر سوشل میڈیا ردعمل
کبھی کانز فلمی میلے کا ایوارڈ جیتنے پر تو کبھی تنازعات کی نظر ہو کر پابندی لگنے پر پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی ہے۔
اور اب ایک مرتبہ پھر آسکرز ایوارڈ کی انٹرنیشل فیچر فلم کیٹگری میں شارٹ لسٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اس خوشی کا جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
ہبہ سمین نامی صارف نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’جوائے لینڈ آسکرز کے لیے شارٹ لسٹ ہو گئی ہے اور انشا اللہ وہ (فائنل لسٹ) میں بھی نامزد ہو جائے گی! فلم کی کاسٹ، عملے اور تمام عقل و فہم رکھنے والے پاکستانیوں کو مبارک ہو۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
سید زین رضا نے ٹویٹ کیا کہ ’جوائے لینڈ نے تاریخ رقم کر دی، آسکرز ایوارڈ کی فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی فلم بن گئی، جوائے لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کا شکریہ۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
جوائے لینڈ کی آسکرز ایوارڈ میں شارٹ لسٹنگ پر صرف پاکستانی صارف ہی پرجوش نہیں ہیں بلکہ سرحد پار سے بھی بیداتری چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ ’آج جنوبی ایشیا کے سنیما کے لیے بہت اچھا دن ہے کیونکہ جوائے لینڈ، آل ڈیٹ برتھیس اور لاسٹ فلم شو‘ آسکرز میں شارٹ لسٹ ہو گئیں ہیں۔ ان تمام فلموں کی کاسٹ اور عملے کو مبارکباد، دیکھیے ہم کتنا اچھا کام کر رہے ہیں۔ میں سے سے زیادہ فخر محسوس نہیں کر سکتی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جوائے لینڈ کو آسکرز ایوارڈز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے کہ یہ ایوارڈ جیت کر لائے گی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 5