برنی سینڈرز کا ہلیری کلنٹن کی حمایت کا اعلان

،تصویر کا ذریعہ
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی متوقع صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے سابق حریف برنی سینڈرز کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار نے نیو ہیمپشائر میں ہلیری کلنٹن کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کی۔
برنی سینڈرز نے امید کا اظہار کیا کہ ڈیموکریٹک پلیٹ فارم پر ان کا بہت زیادہ اثر ہو گا۔
٭ <link type="page"><caption> برنی سینڈرز: مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160612_bernie_sanders_campaign_zh.shtml" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> کلنٹن ’تاریخی لمحے‘ کے لیے حامیوں کی شکرگزار</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160608_hillary_wins_new_jersey_mb.shtml" platform="highweb"/></link>
انھوں نے ہلیری کلنٹن کے بارے میں کہا کہ ’وہ صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہوں گی اور انھیں اگلا امریکی صدر بنانے کے لیے مجھ سے جو بن پڑا، کروں گا۔‘
برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ’یہ مہم امریکی لوگوں کی ضروریات اور ان بحرانوں سے متعلق سے ہے جن کا ہمیں سامنا ہے۔ اور مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ جیسے جیسے ہم نومبر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہلیری کلنٹن ہی بہترین امیدوار ہیں۔‘
خیال رہے کہ برنی سینڈرز نے فروری میں نیو ہیمپشائر میں منعقدہ پرائمری مقابلے میں ہلیری کلنٹن کو شکست دی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP
اس موقعے پر ہلیری کلنٹن نے سینڈرز کو مخاطب کر کے کہا: ’زندگی بھر ناانصافیوں کے خلاف لڑنے کا شکریہ۔ مجھے آپ کے پیچھے یہ لڑائی لڑنے پر فخر ہے۔۔۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ایک ساتھ کھڑے ہوں۔‘
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہونے سے قبل برنی سینڈرز توقعات سے کہیں زیادہ عرصے تک صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہے تھے۔
انھوں نے اعلیٰ تعلیم، صحت کی سہولیات اور کم از کم آمدن سے متعلق ہلیری کلنٹن کے خیالات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ ہلیری کلنٹن اور میں بہت سارے معاملات پر متفق نہیں ہیں۔ یہ مہم اسی کا حصہ رہی ہے۔ یہی جمہوریت ہے۔‘
’تاہم میں مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ۔۔۔ دونوں مہمات میں ایک واضح امر رہا ہے اور ہم نے ڈیموکریٹک پارٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی پسند پلیٹ مہیا کیا ہے۔‘







