بغداد کے بازاروں میں دھماکے، 125 افراد ہلاک

سنیچر کو کرادہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو کرادہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سنیچر کی شب ہونے والے بم دھماکوں میں 125 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پہلا دھماکہ مرکزی ڈسٹرکٹ کرادہ میں ایک ریستوارن اور مصروف بازار میں اس وقت ہوا جب بہت سارے افراد یہاں رمضان کی خریداری کر رہے تھے۔

دوسرا دھماکہ کچھ دیر بعد دارالحکومت کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق مرنے والوں میں بہت سے بچے شامل ہیں۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی اتوار کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو انھیں مشتعل ہجوم کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ یہ دھماکے گذشتہ دنوں عراقی افواج کی جانب سے فلوجہ شہر کو<link type="page"><caption> دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑوانے کے بعد ہوئے ہیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160626_iraq_takes_last_bastion_falluja_tk.shtml" platform="highweb"/></link>۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق مرنے والوں میں بہت سے بچے شامل ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنخبررساں ادارے اے پی کے مطابق مرنے والوں میں بہت سے بچے شامل ہیں

حکام کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ فلوجہ کو بغداد پر حملوں کے لیے ’لانچنگ پیڈ‘ کے طور پر استعمال کرتی تھی۔

دولت اسلامیہ نے عراق کے شمال اور مغربی حصوں اور دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر رکھا ہے۔

تاہم اس گروہ کو عراق اور ہمسایہ ملک شام میں سخت دباؤ کا سامنا ہے جہاں حکومتی فوجوں اور امریکہ کے حمایت یافتہ باغی انھیں نشانہ بنا رہے ہیں۔

عراق میں ہونے والے حالیہ دھماکے

نو جون 2016: بغداد میں دو خودکش دھماکوں میں کم از کم 30 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ ان حملوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔

17 مئی 2016: بغداد میں چار کم دھماکوں میں کم از کم 69 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے تین نم دھماکوں میں شیعہ اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

11 مئی 2016: بغداد میں کار بم دھماکوں میں کم از کم 93 افراد ہلاک ہوئے جن میں 64 کے ہلاکت شیعہ اکثریتی علاقی صدر سٹی میں ہوئی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

یکم مئی 2016: عراق کے جنوبی شہر سماوا میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوئے۔

26 مارچ 2016: عراق کے وسطی شہر اسکندریہ میں فٹبال میچ کے دوران خودکش دھماکے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے۔

6 مارچ 2016: عراقی شہر ہلہ میں ایک چیک پوسٹ پر فیول ٹینکر کو اڑا دیا گیا جس سے 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

28 فروری 2016: بغداد کے علاقے صدر سٹی میں دو خودکش دھماکوں میں 70 افراد ہلاک ہوئے۔