امریکی سپیکر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے تیار

امریکی سپیکر پال ریان ملک میں ریپبلیکن پارٹی سے سب سے اعلی منتخب اہلکار ہی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنامریکی سپیکر پال ریان ملک میں ریپبلیکن پارٹی سے سب سے اعلی منتخب اہلکار ہی

امریکی ایوان کے سپیکر پال ریان کا کہنا ہے کہ وہ اختلافات کے باوجود صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کریں گے۔

پال ریان نے ایک کالم میں لکھا ’ہم میں اختلافات سے زیادہ مشترک باتیں ہیں۔‘

<link type="page"><caption> ماضی میں پال ریان نے ان کی حمایت سے انکار کیا تھا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/05/160505_apul_ryan_support_trump_tk.shtml" platform="highweb"/></link> لیکن اب اس سے صاف ظاہر ہے کہ ریپبلیکنز ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر متحد ہونے لگے ہیں۔

* <link type="page"><caption> ’ہلیری میں جوش کی کمی، عقلمند ٹرمپ کو ووٹ دیں‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160601_north_korea_trump_editorial_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

* <link type="page"><caption> ٹرمپ کو نامزدگی کے لیے درکار حمایتی مل گئے</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/05/160526_donald_trump_nomination_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

اس اثنا میں ڈیمو کریٹک رہنما ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیس کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ’خطرناک حد تک بے ربط‘ قرار دیا۔

پال ریان نے ایک ٹویٹ میں کہا ’میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دوں گا۔ میں پر اعتماد ہوں کہ وہ ایوان میں ریپبلیکن پارٹی کے ایجنڈے کو قانون میں بدلنے میں مدد دیں گے۔‘

اپنے فیصلے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے ایک مقامی اخبار میں لکھا ’یہ بات راز نہیں کہ ہم میں اختلافات ہیں میں دکھاوا نہیں کرتا۔‘

’جب میں کچھ محسوس کروں گا تو میں اپنے ذہن کے مطابق بات کروں گا۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے اپنی پارٹی کے ایجنڈے کے معاملے میں ہم میں اختلافات کی نسبت قدریں مشترک ہیں۔‘

اب لگتا ہے کہ ریپبلیکنز ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر متحد ہونے لگے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP EPA

،تصویر کا کیپشناب لگتا ہے کہ ریپبلیکنز ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر متحد ہونے لگے ہیں

انھوں نے ہلیری کلنٹن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ’کلنٹن کے وائٹ ہاؤس میں آنے کا مطلب ہے کہ لبرل کرونزم کے مزید چار مزید سال اور ایسی حکومت جو عوام سے زیادہ اپنے بارے میں سوچتی ہے۔‘

امریکی سپیکر پال ریان ملک میں ریپبلیکن پارٹی سے سب سے اعلی منتخب اہلکار ہیں۔ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں۔

بعض اعلی ریپبلیکن رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے انکار کیا ہے جن میں سابق صدور جارک ایچ ڈبلیو بش اور جارج ڈبلیو بش سامل ہیں۔

ادھر ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ ٹرمپ کو صدر منتخب کر کے ’تاریخی غلطی‘ کرے گا۔

اپنے حریف کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’انھوں نے اس کے لیے تیاری ہی نہیں کی اور وہ اس کے لیے ان فِٹ بھی ہیں۔‘

اس بیان کے جواب نے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ’ہلیری اب قابلِ اعتبار نہیں رہیں، وہ اپنے کام میں بہت ناکام رہی ہیں۔ لوگ نالائقی کو مزید چار سال نہیں دیں گے۔ ‘