نائجیریا: بوکو حرام کے چنگل سے ایک طالبہ آزاد

،تصویر کا ذریعہAFP
نائجیریا سے سنہ 2014 میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا کی جانے والی سکول کی طالبات میں سے ایک مل گئی ہے۔
اس طالبہ سمیت 276 طالبات کو بوکوحرام نے چیبوک سے اغوا کر لیا تھا۔ ان میں سے بعض طالبات نے گاریوں سے چھلانگیں لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم شدت پسند 219 لڑکیوں کو ساتھ لے جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
* <link type="page"><caption> بوکو حرام: مغوی لڑکیوں کی پہلی ویڈیو ’امید کی کرن‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/04/160415_nigeria_chibok_video_hope_rwa.shtml" platform="highweb"/></link>
* <link type="page"><caption> نائجیریا کی مغوی لڑکیاں: ویڈیو</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2014/05/140512_nigeria_video_as" platform="highweb"/></link>
* <link type="page"><caption> بوکو حرام نے اغوا کیا، مشتبہ خودکش بمبار کا دعویٰ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2016/03/160326_missing_nigerian_girl_suicide_bomber_hk.shtml" platform="highweb"/></link>
انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مغوی لڑکیوں میں سے ایک آمنہ علی کیمرون کی سرحد کے قریب سنبیسا کے جنگل سے ملیں۔ وہ سرحد کی نگرانی کرنے والے گروہ کے پاس تھیں۔
اطلاعات ہیں کہ انھیں سب سے پہلے ایک مقامی جنگجو نے پہچانا جو انھیں جانتے تھے۔
بظاہر آمنہ کو بوکوحرام کے ایک گروہ کے ساتھ جھڑپ کے بعد بازیاب کروایا گیا ہے۔ ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس لڑکی کے ساتھ ایک نومولود بچہ بھی ہے۔ ان دونوں کو دمبوا نامی قصبے میں نائجیریا کی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نائجیریا کی فوج نے تاحال اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
اغوا ہونے والے 25 لڑکیاں اسی گاؤں کی ہیں جہاں سے آزاد ہونے والے آمنہ علی کا تعلق ہے۔
حملے کے وقت طالبات سکول کے سالانہ امتحان میں شرکت کرنے والی تھیں اور ان کی عمریں 16 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔
اپریل میں مغوی طالبات کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں لڑکیاں حکومت سے استدعا کر رہی ہے کہ وہ ان کی آزادی کے لیے شدت پسند تنظیم سے تعاون کرے۔ ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ اچھا سلوک تو کیا جا رہا ہے لیکن وہ آزاد ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ مل کر رہنا چاہتی ہیں۔
مئی سنہ 2013 میں جاری کی گئی ایک ویڈیو میں بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے دھمکی دی تھی کہ وہ خواتین اور بچیوں کو پکڑ کر غلام بنائیں گے۔







