’میکسیکو نے پیسے نہ دیے تو ترسیلات زر پر پابندی‘

،تصویر کا ذریعہGetty
امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم میکسیکو کے شہریوں کے اپنے وطن رقوم بھیجنے پر اس وقت تک پابندی لگا دیں گے جب تک ان کا ملک سرحدی دیوار کے لیے رقم فراہم نہیں کرتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس اقدام سے میکسیکو آمدن کے ایک بڑے ذریعے سے مرحوم ہو جائے گا جس سے اسے سرحدی دیوار کے لیے پانچ سے دس ارب ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا جا سکے گا۔
امریکی صدر براک اوباما نے اس منصوبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔
٭ <link type="page"><caption> ’اگر میں جیتا تو پناہ گزینوں کو واپس جانا ہوگا‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/10/151001_donald_trump_syria_migrants_sh" platform="highweb"/></link>
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست وسکونسن میں صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
اس ریاست سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ری پبلکن جماعت کے ہی حریف امیدوار ٹیڈ کروز سے سخت مقابلے کا سامنا ہو گا۔
ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے متبنہ کیا کہ وہ رقوم کی منتقلی کے قانون کو تبدیل کریں گے۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن سے اپنی انتخابی مہم میں تارکین وطن کے موضوع کو مہم کا مرکز بنا رکھا ہے جس میں وہ میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوارکی تعمیر کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل انھوں نے میکسیکو کے غیررجسٹرڈ تارکین وطن کو ’منشیات فروش، مجرم اور ریپ کرنے والے‘ قرار دیا تھا۔
اس علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ملک سے تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو نکالنے کے حامی ہیں۔ اس پر کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر ان کے عیسائی ہونے پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
میکسیکو کے مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ برس بیرون ملک مقیم اس کے شہریوں نے تقریباً 24 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجے تھے جو کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدن سے زیادہ ہے۔







