مسلح شخص کی امریکی پارلیمان میں گھسنے کی کوشش

،تصویر کا ذریعہEPA
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پولیس اہلکار نے ایک مسلح شخص پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل بلڈنگ کے وزٹنگ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس واقعے میں ایک خاتوں معمولی زخمی ہوئی ہے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ مشتبہ افراد کو پہلے سے ہی جانتے تھے۔ اس شخص کی نشاندہی پچھلے سال اس وقت کی گئی جب اس نے ایک اجلاس کے دوران انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
اس بڑے کمپلیکس کو اس دن سے بند کر دیا گیا لیکن اب حفاظتی اقدامات کو ختم کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ افراد ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے 66 سالا لیری ڈاوسن ہیں ۔
اکتوبر کے مہینے میں اس شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایک کانگریس کے اجلاس میں زبردستی داخل ہو کر چلایا ’خدا کا پیغمبر‘۔ واشنگٹن کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسے ماضی میں ایک پولیس اہلکار پر گن سے ساتھ حملے کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس کی حالت تشویشناک ہے لیکن خطرے سے باہر ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ایک پولیس افسر زخمی ہوا تھا لیکن کیپیٹل پولیس کےچیف ماتھیو ورڈیروسا نے اس بات کی تصدیق کی کہ کسی افسر کو چوٹ نہیں آئی ۔ ورڈیروسا کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکوک شخص کی گاڑی انھیں کو کیپیٹل گراؤنڈ کے اندر سے ملی اور ساتھ ہی ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ امریکی کانگریس کے ارکان بھی ایسٹر کو منانے کے لیے چھٹیوں پر تھے لیکن کانگریس کے کئی لوگ اس جگہ پر موجود تھے۔ امریکی کیپیٹل یا کوئی اور حکومتی ادارے میں داخل ہونے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنا پڑتا ہے اور ہتھیار لے جانا منع ہے ۔
ورڈیروسا کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے میٹل ڈیٹیکٹر میں داخل ہونے سے پہلے ہی اپنی گن نکال دی ۔ اوہایو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ڈائین بیلو نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ان کے شوہر کو گولیاں چلنے کی آواز آئی۔ کانگریس کے کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات دیں کہ سب ملازمین خطرے سے باہر ہیں ۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ سنہ 1998 میں ایک شخص نے کیپیٹل میں داخل ہو کر دو پولیس افسران پر فائرنگ کر کہ ہلاک کر دیا تھا ۔ اس واقعے کے بعد وزٹرز سینٹر میں پہلے سے زیادہ سکیورٹی کر دی گئی۔
سالانہ چیری بلاسم پھول کے تہوار کے دوران واشنگٹن میں زیادہ سیاح موجود ہوتے ہیں ۔ اس تہوار کو منانے کے لیے چار ہفتوں تک واشنگٹن میں تقریباً 15 لاکھ لوگ موجود ہوتے ہیں ۔







