متحدہ عرب امارات: عجمان کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی

متحدہ عرب امارات میں عجمان دبئی کے شمال میں ہے اور جس عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا وہ السوان میں واقع ہے

،تصویر کا ذریعہ.

،تصویر کا کیپشنمتحدہ عرب امارات میں عجمان دبئی کے شمال میں ہے اور جس عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا وہ السوان میں واقع ہے

متحدہ عرب امارات میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عجمان میں ایک بلند و بالارہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور متاثرہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو محفوط طریقے سے باہر نکال لیا گيا۔

گذشتہ ایک برس سے بھی کم وقفے میں اس خطے میں آگ لگنے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

متحدہ عرب امارات میں عجمان دبئی کے شمال میں ہے اور جس عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا وہ السوان میں واقع ہے۔

پیر کی رات کو عجمان ون کمپلیکس میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 12 اونچی عمارتیں ہیں اور جس میں مجموعی طور پر 3000 اپارٹمنٹ ہیں۔

پولیس نے اس واقعے کی جو ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے اس میں عمارت کے ایک جانب سے اتنے اونچے شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں جو دوسری منزلوں تک پہنچ رہے ہیں۔

نئے سال کے موقع پر دبئی کے مرکز میں واقع 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی
،تصویر کا کیپشننئے سال کے موقع پر دبئی کے مرکز میں واقع 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی

متحدہ عرب امارت میں اس برس عمارتوں میں آگ لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ نئے سال کے موقع پر دبئی کے مرکز میں واقع 63 منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی۔

اس پر تقریباً 20 گھنٹوں کے بعد قابو پایا جا سکا تھا اور پولیس کے مطابق اس میں تقریباً 16 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

بعد میں اس کی تفتیش سے پتہ چلا تھا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اس میں آگ لگی تھی۔

تفتیش کے بعد پولیس نے عمارت میں پائی جانے والی بعض خامیوں کی بھی نشاندہی کی تھی اور کہا تھا کہ اس میں بعض غیر معیاری اشیا کا استعمال ہوا ہے۔

فروری 2015 میں بھی آگ لگنے کے سبب دبئی کی ٹارچ نامی فلک بوس عمارت بری طرح سے متاثر ہوئی تھی جو دنیا کی بلد ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔