صومالیہ: ’نجی ایئر لائن کے مسافر جہاز میں سوراخ بم پھٹنے سے ہوا‘

،تصویر کا ذریعہHarun Maruf
صومالیہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت موغادیشو کے ہوائی اڈے سے اڑنے بھرنے والے مسافر جہاز میں سوراخ بم پھٹنے سے ہوا ہے۔مسافر ہوائی جہاز پر سوراخ رواں ہفتے منگل کو ہوا تھا۔
سنیچر کو ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ایک بم ڈالو ایئر لائن کے جہاز میں پھٹا اور بم کو اس لیے نصب کیا گیا تھا کہ تمام مسافر ہلاک ہو جائیں۔
جہاز میں سوراخ ہونے سے ایک مسافر باہر گر کر ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہیں۔ ایئر بس 321 موغا دیشو سے جبوتی جا رہی تھی اور جہاز کو اڑن بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔
بعض اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد کسی مسافر کے لیپ ٹاپ میں تھا جو ائیر پورٹ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔

،تصویر کا ذریعہHarun Maruf
کسی بھی شدت پسند تنظیم نے اس بم دھماکے کی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دھماکے کے بعد ڈالو ایئر لائن نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ صومالیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی جہاز کا معائنہ کر رہی ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے جہاز کے کپتان نے بتایا کہ دھماکے کے وقت انھیں بتایا گیا کہ یہ بم تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب جہاز 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
جہاز کے کپتان کا کہنا ہے کہ ’آگر جہاز اس سے بھی زیادہ بلندی پر ہوتا تو زیادہ تباہی ہوتی۔‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ڈالو ایئر لائن دبئی سے صومالیہ اور جبوتی کے پروازیں چلاتی ہے۔
یاد رہے کہ افریقی ملک صومالیہ اسلامی شدت پسند تنظیم الشاب سے مقابلہ کر رہا ہے۔ الشاب نے ماضی میں صومالیہ میں کئی بم دھماکے کیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہDarren Howe







