پیرس حملے: مبینہ حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج

،تصویر کا ذریعہReuters
فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم کے مطابق پریس حملوں کے مبینہ حملہ آور صالح عبدالاسلام کی سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فلم مل گئی ہے۔
پیرس حملوں کے ایک روز بعد صالح عبدالاسلام سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آئے۔
ان تصاویر میں مبینہ حملہ آور پرسکون ہیں اورپینٹ کی جیبوں میں ہاتھ ڈال کر چل رہے ہیں۔
صالح عبدالاسلام کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حملہ آوروں تک سازوسامان پہنچانے کے ذمہ دار تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ صالح کو بیلجیئم تک پہنچانے کے لیے ان کے دو دوست محمد عامری اور صالح حمزہ پیرس حملوں کے ایک دن بعد پیٹرول پمپ پر آئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
پیرس سے برسلز جاتے ہوئے یہ تین افراد بیلجیئم کے قریب سرحدی علاقے میں پیٹرول پمپ پر 15 منٹ تک کے لیے رکے، جہاں سی سی ٹی وی کیمرے میں ان کی ریکارڈنگ ہوئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ یہ تینوں افراد 14 نومبر کو جب اس پیٹرول پمپ پر پہنچنے تو وہ تین پولیس چیک پوسٹوں سے گذر کر جا چکے تھے تاہم انھیں کسی نے نہیں روکا تھا کیونکہ اس وقت تک صالح عبدالاسلام پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
محمد عامری اور صالح حمزہ بعد میں برسلز کے ضلع لائکن میں صالح کو چھوڑ کر چلے گئے۔
ان تینوں میں سے دو تو گرفتار ہوگئے تاہم اب تک صالح عبدالاسلام کا پتہ نہیں لگایا جا سکا۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پیرس حملوں کی منصوبہ بندی کچھ حد تک برسلز میں بھی ہوئی۔ بیلجییم پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ پیرس حملوں میں 130 افرد ہلاک ہوئے تھے۔







