میکسیکو میں فائرنگ: ٹمیسکو کی میئر ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
میکسیکو کے شہر ٹمیسکو میں نومنتخب میئر اپنے عہدے پر تعیناتی کے دوسرے دن ہی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔
گیسیلا موٹا جن کی عمر30 کے لگ بھگ تھی کی ہلاکت کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو سٹی سے 85 کلومیٹر دور ٹیمسکو میں اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
اپنے عہدے کا حلف لینے کے چند ہی گھنٹوں بعد انھیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان پر چار مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس نے ان میں سے دو حملہ آوروں کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔
خیال رہے کہ میکسیکو میں گذشتہ برس بہت سے میئرز کو مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ کرنے والوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
گیسیلا موٹانے صنعتی شہر تمکسو کو مجرمانہ سرگرمیوں اور منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







