اسرائیل کا عرب علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا انتباہ

،تصویر کا ذریعہAFP
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک کے عرب علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ان کا یہ بیان گذشتہ روز تل ابیب میں مسلح شخص کے حملے میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔
وزیراعظم نے سنیچر کو جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انھوں نے عوام سے ملک کے قانون سے وفاداری کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت 29 سالہ اسرائیلی عرب کے طور پر کی ہے۔ ابھی تک اس حملے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔
تل ابیب کی بار کے باہر ہونے والے اس حملے میں سات افراد بھی زخمی بھی ہوئے تھے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیراعظم نتن یاہو نے عرب ممالک کے سربراہان کی جانب اس حملے کی مذمت کی تعریف تو کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قانون کے نفاذ کے لیے الجليل، النقب سمیت ہر جگہ کا اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں نئے پولیس سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور پولیس میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔

،تصویر کا ذریعہGetty
سکیورٹی کیمرہ سے موصول ہونے والی فوٹیج سے مسلح حملہ آور نے فرار سے قبل کم ازکم 15 افراد پر گولیاں چلائیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت 26 سالہ ایلن بکال اور 30 سالہ شمن روئیمی کے نام سے ہوئی۔
ہریٹس اخبار کے مطابق حملہ آور لڑکے نے اپنے والد جو کہ سکیورٹی کے امور سرانجام دیتے تھے کی گن چرائی تھی۔
اخبار کا کہنا ہے کہ والد نے میڈیا پر چلنے والی رپورٹس میں اپنے بیٹے کو پہچان لیا اور پولیس سے رابطہ کیا۔







