ڈونلڈ ٹرمپ نے حد پار کر لی ہے: ہلیری کلنٹن

کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات نام نہاد دولت اسلامیہ کے عروج کے خلاف کی جانے والی ملکی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنکلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات نام نہاد دولت اسلامیہ کے عروج کے خلاف کی جانے والی ملکی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے بیان کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

جمعرات کو امریکی ٹیلی وژن چینل این بی سی کے پروگرام لیٹ نائٹ ود سیتھ مائیرز میں انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز دینے کے بعد ٹرمپ اب انھیں مزاحیہ نہیں لگتے۔

<link type="page"><caption> ’مجھے اپنے مسلح ہمسایے سے زیادہ ڈر ہو گا‘</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2015/12/151208_sm_reaction_trump_tim" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> مشرق وسطیٰ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعات کی فروخت منسوخ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/12/151209_trump_business_gulf_sh.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمان میرین کا جواب</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151125_marine_trump_tweet_muslim_ak.shtml" platform="highweb"/></link>

فرانس کے دارالحکومت پیرس اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو پر حملوں کے بعد ٹرمپ کی جانب سے مسجدوں کی نگرانی کرنے اور امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

پروگرام کے میزبان سیتھ مائیرز سے گفتگو کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ ’میرے خیال میں گذشتہ چند ہفتوں سے، آپ کو تو معلوم ہے، آپ اور باقی افراد لوگوں کو خوب ہنسا رہے تھے۔ لیکن اب انھوں نے حد پار کر لی ہے۔ اور اب وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ نہ صرف غلط اور شرمناک ہے بلکہ خطرناک بھی ہے۔‘

کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات نام نہاد دولت اسلامیہ کے عروج کے خلاف کی جانے والی ملکی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور شدت پسندگروہ کی جانب سے بھرتیوں کے لیے کیے جانے والے ’پروپیگنڈا‘ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’مسلمانوں کو ملک میں داخل نہ ہونے دینے کا حالیہ تقاضا شدت پسندوں کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی تھی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی تجویز دی تھی

’میں یہ یونہی نہیں کہہ رہی ہوں، بلکہ ایسا ہی ہے۔ وہ انھیں (شدت پسندوں کو) پروپیگنڈا کرنے کے لیے اہم نکتہ دے رہے ہیں، امریکہ اور یورپ سے مزید بھرتیاں کرنے کے لیے راہ فراہم کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ایک طرح سے حد سے تجاوز ہے اس لیے میرے خیال میں ہر ایک کو اور خاص طور پر ری پبلکن پارٹی کے لوگوں کو سخت موقف اپنانے اور یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ’بس، آپ نے حد سے بہت تجاوز کر لیا ہے۔‘

دوسری جانب برطانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے داخلے پر پابندی کی آن لائن درخواست پر دستخط کرنے والے افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔