شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے مابین مذاکرات کا آغاز

،تصویر کا ذریعہAP
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
یہ مذاکرات شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں واقع ایک غیرفوجی اور غیر آباد گاؤں پنمنجوم میں ہو رہے ہیں۔
<link type="page"><caption> کوریا کے بچھڑے ہوئے خاندانوں کا ملن (تصاویر)</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/multimedia/2015/10/151020_korea_reunion_pics_ak.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> جنگ میں بچھڑے خاندانوں کو ملوانے پر اتفاق</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/09/150908_north_south_korea_reunion_nj.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> جنوبی اور شمالی کوریا میں مذاکرات پر اتفاق</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/11/151120_south_north_korea_talks_sz.shtml" platform="highweb"/></link>
خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال اگست میں فوجی کشیدگی کے بعد مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہوگیا تھا۔
اگست میں جنوبی کوریا کے سرحد علاقے میں ایک بم دھماکے میں دو جنوبی کورین فوجی زخمی ہوگئے تھے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بی بی سی نامہ نگار سٹیفن ایونز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی بات چیت سے کسی قسم کا حتمی نتیجہ سامنے آنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم یہ اہم بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بداعتمادی کے فضا میں بھی یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نامہ نگار کے مطابق ان مذاکرات میں کوئی بڑے ایجنڈے شامل نہیں تاہم ان میں ملاقاتیں جاری رکھنے کے عمل کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، بالخصوص اعلیٰ سطح پر۔
جون 2013 میں چھ سالوں میں پہلی مرتبہ اعلیٰ سطحی ملاقات ہونا طے پائی تھی تاہم اس ملاقات سے ایک روز قبل شمالی کوریا کی جانب سے یہ ملاقات جنوبی کوریا کے مذاکرات کار کی سینیارٹی کی بنیاد کر منسوخ کر دی گئی۔
خیال رہے کہ چار اگست کو سرحد پر ہونے والے بم دھماکے کا الزام شمالی کوریا پر عائد کیا گیا تھا جبکہ شمالی کوریا بارودی سرنگ نصب کرنے کی تردید کرتا ہے۔
اس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا میں پراپیگنڈا نشر کرنا شروع کر دیا تھا جس نے دونوں ممالک کے درمیان ’جنگ جیسی صورتحال‘ پیدا ہوگئی تھی اور سرحد پر فوجیں بلا لی گئی تھیں۔







