بیلجیئم: ایک شخص پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد

،تصویر کا ذریعہAFP
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بیلجیئم میں جن مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا تھا ان میں سے ایک پر پیرس حملوں میں ملوث ہونے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کو اتوار کی رات حراست میں لیا گیا تھا۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ برسلز میں ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کے خدشے کے باعث ہائی الرٹ رہے گا۔
<link type="page"><caption> بیلجیئم میں پولیس کو ’کئی مشتبہ افراد‘ کی تلاش</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151121_brussels_terror_alert_sh.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> پیرس حملوں کا مبینہ ملزم گرفتار</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151122_belgium_security_alert_zh" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> پیرس کے ایک یرغمالی کی کہانی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151122_hostage_held_for_hours_paris_sr" platform="highweb"/></link>
تاہم برسلز میں حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو بند کی گئی میٹرو اور سکولوں کو دوبارہ بدھ کے روز کھول دیا جائے گا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل بیلجیئم میں حکام کا کہنا تھا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران 16 افراد کو گرفتار کیا تاہم ان میں پیرس حملوں میں مبینہ طور پر ملوث شدت پسند صالح عبدالسلام شامل نہیں۔
اتوار کو میڈیا بریفنگ کے دوران بیلجیئن پراسیکیوٹر ایرک وین ڈر سپٹ نے بتایا تھا کہ 19 سرچ آپریشن برسلز میں جبکہ مزید تین شارلروا شہر میں کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مولن بیک میں آپریشن کے دوران دو گولیاں بھی چلیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے دوران کوئی اسلحہ یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔
دوسری جانب فرانس کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو پیرس کے مضافاتی علاقے سے ایک شے ملی ہے جو بارودی بیلٹ سے مشابہت رکھتی ہے۔ اس بیلٹ نما شے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔







