پیرس حملوں کے سیاحتی شعبے پر منفی اثرات

سیاحت فرانس کے جی ڈی پی کے تقریباً 7.5 فیصد حصے پر مشتمل ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسیاحت فرانس کے جی ڈی پی کے تقریباً 7.5 فیصد حصے پر مشتمل ہے

پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد یورپ کی سیاحتی اور سفری کمپنیوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جبکہ سرمایہ کار اس کے اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہوائی کمپنیوں کو ہے۔ ایئر فرانس کو پانچ فیصد اور برٹش ایئرویز کی مالک آئی اے جی کو تین فیصد گراوٹ کا سامنا ہے جبکہ فرانسیسی ہوٹل گروپ ایکسر کو تقریباً پانچ فیصد کمی کا سامنا ہے۔

<link type="page"><caption> پیرس کے عجائب گھر دوبارہ کھل رہے ہیں</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151116_paris_museums_reopen_ak.shtml" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> ہلاک شدگان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/world/2015/11/151116_paris_minute_silence_zh" platform="highweb"/></link>

یورپ کی سٹاک مارکیٹیں ابتدائی طور پر ہونے والی گراوٹ سے سنبھل گئی ہیں اور لندن، پیرس اور فرینکفرٹ کے بازار حصص میں بھی نسبتاً بہتری دیکھی گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

بہت سارے تجزیہ کاروں نے عندیہ دیا تھا کہ پیر کو بازاروں کو جمعے کو ہونے والے حملوں کے بعد پہلی بار ردعمل کا سامنا ہو گا اور سفر اور تفریح سے متعلق حصص میں بھاری کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

چینل ٹنل ریل لنک کے آپریٹر یوروٹنل گروپ کو تقریباً پانچ فیصد کمی کا سامنا ہوا۔ پیرس کے چارلز ڈی گال اور اورلی ایئرپورٹوں کے آپریٹر ایئرپورٹس ڈی پیرس کو پانچ فیصد کمی کا سامنا رہا جبکہ ایل وی ایم ایچ اور گوچی کی مالک کیرنگ کے حصص میں دو فیصد کمی دیکھی گئی۔

سستی ایئرلائنز ایزی جیٹ اور ریان ایئر کو شروع میں تین فیصد کمی کا سامنا تھا لیکن بعد ازاں یہ شرح 0.28 فیصد اور 1.2 فیصد تک آگئی۔

ان حملوں میں پیرس کے چھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنان حملوں میں پیرس کے چھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے

سپریڈ ایکس کے تاجر کونر کیمبل کہتے ہیں کہ یورپی منڈیوں نے ’لچک کا ثبوت دیتے ہوئے افراتفری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔‘

خیال رہے کہ سیاحت فرانس کے جی ڈی پی کے تقریباً 7.5 فیصد حصے پر مشتمل ہے۔

کیبوٹ ویلتھ مینیجمنٹ کے صدر اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر رابرٹ ٹی لٹس نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا: ’پیرس پر ہونے والے دہشت گرد حملے اور بڑے پیمانے پر اس کے اثرات کے سفر اور سیاحت کے شعبے پر خاصے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔‘

ایس ایم بی سی نکو سکیورٹیز کے معاشی تجزیہ کار ہنڈنوری سوئزاوا کہتے ہیں: ’فرانس کی بڑی سیاحتی انڈسٹری کو سامنے رکھتے ہیں، اگر فرانس کا سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے تو معیشت کو کچھ نقصان ہو سکتا ہے، یا عمومی طور پر روسی جہاز کے گرنے کے بعد سیاحت پر فرق پڑ سکتا ہے۔‘

بازار حصص کی حالت حملوں کے سے پہلے خاصی کمزور تھی، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 100 جمعے گذشتہ چھ ہفتوں میں کم ترین سطح پر تھا جب کہ وال سٹریٹ کو اگست کے بعد سے بدترین ہفتے کا سامنا تھا۔

تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ کی سیاحت میں کمی سے یورو بھی کمزور پر سکتا ہے۔ تاہم پیر کو کرنسی مستحکم رہی اور ڈالر کے مقابلے میں 0.23 فیصد اضافہ اور 0.1 فیصد کمی کا سامنا رہا۔