امریکہ میں سعودی شہزادہ سیکس کے الزامات میں گرفتار

سعودی سفارت خانے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
،تصویر کا کیپشنسعودی سفارت خانے کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلی ہلز میں ایک سعودی شہزادے کو مبینہ طور پر ایک خاتون کو سیکس پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کی پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مجید عبدالعزیز السعود کو بیورلی ہلز کے ایک پرتعیش مکان سے بدھ کے روز گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سعودی شہزادے کو گرفتاری کے اگلے دن تین لاکھ ڈالر کے بانڈ کے عوض رہا کر دیا گیا۔

’وہ خود پر زبردستی سیکس پر مجبور کرنے کےالزامات کا سامنا کرنے کے لیے 19 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور انھیں سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔‘

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق اس واقعے کے بارے میں سعودی شزادےکے ہمسایے نے اس وقت پولیس کو آگاہ کیا جب اس نے ایک زخمی خاتون کو دیکھا جب مدد کے لیے پکار رہی تھی اور شہزادے کے مکان کی دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہی تھی۔

اس ضمن میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔