آتش فشاں کی راکھ سے پروازیں منسوخ، مزید تین ہوائی اڈے بند

،تصویر کا ذریعہAP
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے راکھ اگلنے کے باعث مزید تین ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں جس کے بعد بند کیے جانے والے ہوائی اڈوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں عید کی چھٹی کے لیے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مشرقی جاوا میں ماؤنٹ رونگ اور مشرقی ملوکو میں گمالنا کے آتش فشاں گذشتہ ایک ہفتے سے راکھ اگل رہے ہیں جس کے باعث گذشتہ ہفتے مشہور سیاحتی مقام بالی کا ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔
سینکڑوں کی تعداد میں مسافر انڈونیئشیا کے دوسرے بڑے شہر سربایا کے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
جمعرات کو حکام کی جانب سے سربایا اور مشرقی جاوا میں مالنگ اور مشرقی ملوکو میں ٹرنیٹ کے ہوائی اڈوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے علاوہ مشرقی جاوا میں دو اور چھوٹے ہوائی اڈے بھی گذشتہ ہفتے سے بند ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
آتش فشاں سے راکھ اگلنے سے ہوائی اڈے بند کرنے کا فیصلہ عید کے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی آبادی مسلم اکثریت پر مشتمل ہے اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آخر میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جاتے ہیں اور ہوائی اڈوں کی بندش سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ کے بادل ہوائی جہازوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ جدید مسافر طیاروں کے انجن اس قدر ہوا لیتے ہیں کہ راکھ کے مادہ گیس میں تبدیل ہو جانے کا اندیشہ ہے جس سے انجن کی کاکردگے متاثر ہوسکتی ہے اور بند ہوسکتا ہے۔







