انڈونیشا کے جزیرے سماٹرا میں سنابونگ کا آتش فشاں پھٹ پڑا
،تصویر کا کیپشنانڈونیشا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں ماؤنٹ سنابونگ آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں حکام کے مطابق 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماؤنٹ سنابونگ کے پھٹنے کے بعد شمالی سماٹرا کے علاقے نمانتارن سے مقامی افراد بھاگ رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنسٹوپوٹو پورو نوگورہو کے ہنگامی امداد کے شعبے کے حکام کا کہا ہے کہ سیر پر گئے بچوں کے گروہ میں شامل کچھ بچے بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنآتش فشاں کی راکھ اور گرد کئی علاقوں تک پھیل گئی ہے جس سے سانس لینے میں دشواری سمیت کئی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماؤنٹ سنابونگ آتش فشاں کو انڈونیشیا کے 129 زندہ یا متحرک آتش فشانوں میں گنا جاتا ہے جو گذشتہ کئی دنوں سے لاوا اگل رہا تھا۔
،تصویر کا کیپشنسماٹرا کے ضلعی حکام کے مطابق پانچ گاؤں کے سینکڑوں افراد کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشناس سے پہلے 24 اکتوبر 2013 کو ماؤنٹ سنابونگ کا آتش فشاں پھٹا تھا جس کی وجہ سے ارد گرد کی فضا میں غبار چھا گیا تھا۔
،تصویر کا کیپشن2010 سے پہلے یہ آتش فشاں چار سو سال تک خاموش رہا تھا۔