قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کے باہر کار بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہVEDIO7
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں دھماکے کے نتیجے میں اطالوی قونصل خانےکو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ واقعے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے مصر کی خبر رساں ایجنسی مینا نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ سنیچر کی صبح اطالوی قونصل خانے کے بار موجود ایک کار کے ذریعے کیا گیا۔
ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئ۔
خیال رہے کہ مصر میں گذشتہ ماہ ایک کار بم دھماکے میں پبلک پراسیکیوٹر ہشام برکت ہلاک ہوئے تھے۔
اسی مہینے کے دوران کار بم دھماکے میں ہی مصر کے ایک پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مصری فوج بھی دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے تاہم ان کا دائرہ کار صحرائے سینا تک محدود ہے۔
گذشتہ دو ماہ کے دوران پولیس اور فوج کے 600 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں جولائی 2013 کے بعد تیزی آئی۔ یہ وہ وقت تھا جب صدر مرسی کی حکومت پرطرف ہو گئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
حالیہ ہفتوں میں موجودہ صدر السیسی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اسلامی شدت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب سابق صدر مرسی سمیت سینکڑوں افراد کو موت کی سزائے سنائی گئی۔







