’حکام کو طیارے کی ویڈیو کی حوالگی ضروری‘

جانچ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس طیارے کو معاون پائلٹ ہی تباہ کرنا چاہتا تھا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنجانچ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس طیارے کو معاون پائلٹ ہی تباہ کرنا چاہتا تھا

فرانسیسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جرمن ونگ کے طیارے کی تباہی سے قبل فلمائی جانے والی ویڈیو کو تحقیق کاروں کے سپرد کیا جانا ضروری ہے۔

فرانس اور جرمنی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طیارے کی تباہی کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ برائس روبن نے طیارے کی تباہی سے چند سیکنڈ قبل بنائی جانے والی ویڈیو کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جرمنی اور فرانس کے خبررساں اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے جرمن وونگ کی تباہی سے کچھ لمحے قبل بننے والی موبائل فون کی فوٹیج دیکھی ہے۔

تاہم تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ برائس روبن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ انھیں حادثے کے مقام سے ٹوٹے ہوئے موبائل فون سے موصول ہوئے تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ جانچ پڑتال کے قابل تھے یا نہیں۔

گذشتہ ہفتے منگل کو فرانس کے جنوب میں پہاڑوں پر گر کر تباہ ہونے والے اس طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے جن میں 144 مسافر اور عملے کے چھ افراد شامل تھے۔