سڈنی میں کیفے کا محاصرہ ختم، حملہ آور سمیت 3 ہلاک

پولیس کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس نے ایک کیفے میں کمانڈو آپریشن کے بعد یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کروا لیا ہے مگر اس کارروائی میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کیفے میں ایک سیاسی پناہ حاصل کرنے والے ایک ایرانی ہارون مونس نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

دوسری جانب طبی حکام کو کیفے کی عمارت سے کئی افراد کو سٹریچرز پر ڈال کر لیجاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

<link type="page"><caption> سڈنی: محاصرے سے یرغمالی کی بازیابی تک</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/12/141214_sydney_gunman_hostages_tk" platform="highweb"/></link>

پیر کی صبح ہارون مونس نے سڈنی شہر کے مصروف کاروباری علاقے مارٹن پلیس میں واقع لنٹ کیفے میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ہارون مونس کو کو آسٹریلیا میں پناہ دی گئی تھی اور اس کے سابق وکیل کا کہنا ہے کہ وہ تنہا رہنے والا شخص ہے

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنہارون مونس کو کو آسٹریلیا میں پناہ دی گئی تھی اور اس کے سابق وکیل کا کہنا ہے کہ وہ تنہا رہنے والا شخص ہے

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم ٹونی ایبٹ نے اس واقعے کو ’شدید دہشت انگیز‘ قرار دیا جہاں ’ایک مسلح شخص لوگوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اور اس کی وجہ سیاسی ترغیبات بتاتا ہے۔‘

آسٹریلیا کی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 34 سالہ مرد اور ایک 38 خاتون شامل ہیں جبکہ ایک اور 50 سالہ شخص بھی ہلاک ہو گیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ حملہ آور تھا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رائل آسٹریلین رجمنٹ نے تب کیفے پر آپریشن شروع کیا جب حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔

مقامی وقت کے مطابق 2 بجے کئی یرغمالیوں نے عمارت سے فرار ہونا شروع کیا۔

اس کے کچھ منٹس کے بعد کمانڈوز اسلحہ سے لیس ہیلمنٹ پہنے ہوئے عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دکھائی دیے جو داخل ہونے سے پہلے بے ہوش کرنے والے گرنیڈ پھینک رہے تھے اور بعد میں بظاہر فائرنگ کرتے ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی یرغمالی ہاتھ فضا میں بلند کیے ہوئے حفاظت کے لیے دوڑتے ہوئے دکھائی دیے اور ایک مرد اور عورت کو ایمرجنسی حکام لیجاتے ہوئے دکھائے دیے اور طبی عملے کو زمین پر لیٹے ہوئے ایک شخص کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ سارے منظر براہِ راست ٹی وی پر نشر کیے گئے اور مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 44 منٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ محاصرہ ختم ہو گیا ہے۔

حملہ آور ہارون مونس نے آسٹریلیا میں 1996 میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی اور کئی مقدمات میں ضمانت پر رہا ہے۔

ایک ویب سائٹ جو اب بند ہو چکی اس پر یہ شخص اپنے آپ کو شیعہ مسلمان کہلاتا ہے جو بعد میں سنی ہوا۔

اپنے آپ کو مولوی کہنے والے اس شخص کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ ایک تنہا شخص ہیں اور ان کے کیفے سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ انہیں دولتِ اسلامیہ کا جھنڈا پہنچایا جائے۔

جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا ہے وہاں ریاست کے سربراہ کا دفتر اور بڑی بین القوامی بینکوں کے صدر دفاتر بھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی واقع سڈنی کے مشہور اوپرا ہاؤس میں شام کی پرفارمنس منسوخ کر دی گئی جب علاقے کی دکانیں اور دفاتر سکیورٹی کی صورتحال کی وجہ سے خالی کروا لیے گئے تھے۔

اس سے قبل اسی علاقے میں ایک شخص پر ایک شہری کا سر قلم کرنے کا منصوبہ بنانے کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اکتوبر میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے نئے انسدادِ دہشت گردی قوانین منظور کیے تھے جن کا مقصد آسٹیلوی شہریوں کو بیرون ملک لڑنے سے روکنا تھا۔

واقعے کے کئی گھنٹے بعد کیفے سے دو خواتین باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنواقعے کے کئی گھنٹے بعد کیفے سے دو خواتین باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں

پولیس کے تفتیش کار مسلح شخص کے ارادوں کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپولیس کے تفتیش کار مسلح شخص کے ارادوں کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں

پولیس واقعے کے پانچ گھنٹے بعد اب اغوا کار سے رابطے میں ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپولیس واقعے کے پانچ گھنٹے بعد اب اغوا کار سے رابطے میں ہے
سڈنی کے اس علاقے مارٹن پلیس کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسڈنی کے اس علاقے مارٹن پلیس کو سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے

آسٹریلیا کی مشہور عمارت سڈنی کے اوپرا ہاؤس کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنآسٹریلیا کی مشہور عمارت سڈنی کے اوپرا ہاؤس کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے

مذکورہ عمارت کے آس پاس واقع گلیاں بند کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا ہے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمذکورہ عمارت کے آس پاس واقع گلیاں بند کر دی گئی ہیں اور لوگوں کو وہاں سے باہر نکال دیا گیا ہے