لائبیریا: ایبولا کے 17 مریض ڈھونڈ لیے گئے

،تصویر کا ذریعہGetty
افریقی ملک لائبیریا میں ایک وزیر کا کہنا ہے کہ دارالحکومت منروویا میں ان 17 مشتبہ مریضوں کو تلاش کر لیا گیا ہے جو ایک صحت کے مرکز پر حملے کے نتیجے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔
لوئس براؤن نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ڈھونڈ لیا گیا ہے اور ’انھوں نے اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیا۔‘
حکومت نے اس سے قبل اس بات سے انکار کیا تھا کہ وہ گمشدہ ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے نئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1229 افراد اس مرض کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں اس سال کے آغاز سے جس کے نتیجے میں سیئرالیون، گنی اور نائجیریا بھی متاثر ہوئے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ 14 سے 16 اگست کے درمیان 84 اموات رپورٹ کی گئیں۔
مغربی افریقہ میں ایبولا کا مرض اب تک کا سب سے تباہ کن مرض ہے جس کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں کیا جا سکا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا ذریعہAP



