افریقہ کا واحد قطبی ریچھ اب نہیں رہا

،تصویر کا ذریعہ
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں افریقہ کا واحد 30 سالہ قطبی ریچھ انتقال کر گیا ہے۔
چڑیا گھر کے حکام کے مطابق وانگ نامی اس ریچھ کی موت دل اور جگر بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔
حکام نے مزید کہا کہ وانگ کے آخری دن بہت اچھے طریقے سے گزرے اور اس کا بہت خیال رکھا گیا۔
وانگ کو سنہ 1986 میں چین کے ایک چڑیا گھر سے جوہانسبرگ لایا گیا تھا۔
وانگ گذشتہ کچھ ماہ سے اپنی ساتھی گی بی کی موت کی وجہ سے افسردہ تھا۔
گی بی کی موت اس سال جنوری میں واقع ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ قطبی ریچھ عموماً 30 سال کے ہونے کے بعد اپنی عمر کی آخری حد تک پہنچ جاتے ہیں۔



