ایسا جوڑا جسے موت بھی علیحدہ نہیں کر سکی

،تصویر کا ذریعہAP
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک جوڑے نے 62 برس تک ایسی شادی شدہ زندگی گزاری کہ موت بھی اُنھیں علیحدہ نہ کر پائی۔
کیلیفورنیا کے علاقے بیکرز فیلڈ میں ڈان اور میکسین سمپسن نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے صرف چار گھنٹے کے فرق سے اپنی اپنی آخری سانسیں لیں۔
میلیسا سلوان کہتی ہیں کہ اُن کی دادی کا انتقال پہلے ہوا اور جب اُن کی لاش کو کمرے سے نکالا گیا تو پھر اُن کے دادا ڈان بھی چل بسے۔
ان کا کہنا تھا: ’میرے دادا صرف یہی چاہتے تھے کہ وہ اپنی خوبصورت بیوی کے ساتھ رہیں۔ وہ میری دادی سے بہت پیار کرتے تھے اور وہ ان کی محبت میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار تھے۔‘
جب ڈان امریکی فوج میں ملازمت کر رہے تھے تو جوڑے نے جرمنی میں بھی کچھ وقت گزارا اور وہاں پر ایک یتیم خانے سے 18 ماہ کے دو جڑواں لڑکوں کو گود بھی لیا۔
امریکہ لوٹنے پر میکسین نے بطور نرس نوکری شروع کی جبکہ ڈان نے انجنیئرنگ کمپنی بنا لی۔
ڈان کی عمر 90 برس تھی جبکہ میکسین 87 برس کی تھیں۔ دونوں 1952 میں ایک بولنگ ایلی میں پہلی مرتبہ ملے تھے اور اُسی برس شادی کر لی تھی۔
جوڑے نے لواحقین میں ایک بیٹا اور پانچ پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا ذریعہAP







