عاشق نے رقیب کا دل چبا لیا

،تصویر کا ذریعہSPL
جنوبی افریقہ کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے اپنی سابقہ محبوبہ کے نئے محبوب کا دل کانٹے اور چھری سے کھا لیا۔
پولیس کے مطابق 62 سالہ مقتول کو سینے اور گردن میں چھری ماری گئی اور ان کے چہرے پر کاٹنے کے نشان تھے۔
گرفتار ہونے والے مشتبہ شخص کا تعلق زمبابوے سے بتایا گیا ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے علاقے گوگولیتھو میں مقیم تھا۔
ملزم کو پیر کوعدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے گا۔
پولیس کمشنر شارون جیپھتا کا کہنا ہے کہ پولیس اور گواہوں کے لیے یہ بہت ہیبت ناک واقعہ ہے اور انھیں اس حوالے سے کونسلنگ دی جا رہی ہے۔
ان کے بقول یہ یقینا ایک ’رقابت کا معاملہ تھا‘۔



