لبنان میں اسرائیل کی فضائی کارروائی

،تصویر کا ذریعہAP
لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں نے مشرقی لبنان میں حملے کیے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنگی جہازوں نے شام کی سرحد کے قریب کارروائی کی۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فضائی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی علاقے میں فضائیہ متحرک تھی۔
لبنانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وادی بیکا کے ایک گاؤں نبی شت کے قریب فضائی حملے کیے گئے۔
اس علاقے میں لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کافی سرگرم ہے۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ لبنان کی مشرقی سرحد کو سمگلر اکثر اوقات استعمال کرتے ہیں اور اسرائیل گذشتہ دو سال کے بعد متعدد بار یہاں فضائی حملے کر چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہو سکتا ہے کہ فضائی کارروائی میں شام سے حزب اللہ کے لیے آنے والے اسلحے کے ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا ہو۔
لبنان کی شیعہ تنظیم شامی صدر بشارالاسد کی حامی ہے اور اس کے جنگجو شام میں باغیوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







