یمن: ڈرون حملوں میں القاعدہ کے14 جنگجو ہلاک

یمن میں جمعرات کو تین ڈرون حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے چودہ مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
پہلا حملہ صوبہ مارب میں شدت پسندوں کی دو گاڑیوں پر ہوا۔ اس حملے میں چھ جنگجو ہلاک ہوئے۔ دوسرا حملہ صوبہ حدراموت میں کیا گیا جس میں کم از کم تین جنگجو ہلاک ہوئے۔
یمنی حکام کے مطابق پہلے حملے میں ہلاک ہونے پانچ افراد کا تعلق یمن سے ہے جبکہ ایک پڑوسی عرب ملک سے تھا۔
پچھلے ہفتے امریکہ اور اس کے اتحادی ملک برطانیہ نے اس اپنا سفارتی عملہ یمن سے واپس بلا لیا تھا جب اس نے یمنی القاعدہ کے سربراہ اور القاعدہ کے سربراہ ایمن الظہوری کے مابین ہونے والی گفتگو کو سن لیا تھا۔
امریکہ نے پچھلے دو ہفتوں میں یمن میں پے در پے ڈرون حملے کیے ہیں جن میں کم از کم تیس مبینہ شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔
ادھر بی بی سی عریبک کو یمنی سفارتی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ نےگوانتانوموبےقید خانے میں قید سو یمنی قیدیوں کو رہا کرنے کا ارادہ منسوخ کر دیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے ان قیدیوں کو گوانتانوموبے سے یمن واپسی پر پابندی ختم کر دی تھی۔
گوانتاموبے کے قید خانے سب سے زیادہ یمنی باشندے قید ہیں۔
البتہ اوباما انتظامیہ کے اہلکار نے یمنی قیدیوں کو یمن بھیجنے کی پالیسی میں تبدیلی کی تردید کی ہے۔ اہلکار نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







