کابل: بم دھماکے میں تین ہلاک، چھ زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک خودکش بمبار نے کیا۔
پولیس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ دھماکہ کرطہِ سح کے علاقے میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب پیش آیا۔
اب سے کچھ دیر بعد نیٹو نے باضابطہ طور پر ملک میں جنگی آپریشنز کی قیادت مقامی حکام کے حوالے کرنا ہے۔
اس بات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے کہ حملے کا تعلق اس اِن ذمہ داریوں کی منتقلی کے حوالے سے منعقد تقریب سے ہے کہ نہیں۔
صدر حامد کرزئی اور نیٹو کے سیکٹری جنرل سیکرٹری جنرل آندرس فاگ راسموسن نے اس سلسلے میں ہونے والی تقریب میں شرکت کرنی ہے تاہم اس تقریب کا مقام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
گذشتہ چند ہفتوں میں کابل میں ہونے والا یہ چوتھا بڑا حملہ ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ملک میں جنگی آپریشنز کی نیٹو سے افغان حکام کو منتقلی ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کا اہم مرحلہ ہے۔
ساڑھے تین لاکھ افراد پر مشتمل افغان فوج کو نیٹو نے سنہ دو ہزار گیارہ سے مرحلہ وار ذمہ داریاں سونپنا شروع کر دیں تھیں۔
آخری مرحلے میں آج کندھار صوبے میں تیرہ اضلاع اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں صوبوں نانگرہار، کوشت اور پاکٹکہ سے بارہ بارہ اضلاع کی ذمہ داری منتقل کی جا رہی ہے۔







