جی ایٹ اجلاس سے قبل 57 مظاہرین گرفتار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس نے جی ایٹ اجلاس کے خلاف جاری مظاہروں میں 57 افراد کو حراست میں لیا ہے۔لندن پولیس نے مظاہرین کو لندن کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا ہے۔
دنیا کے آٹھ بڑی معشیتوں پر مشتمل جی ایٹ ممالک کے سربراہان مملکت کا اجلاس اگلے ہفتے شمالی آئرلینڈ میں منعقد ہو گا۔
لندن کے علاقے سوہو میں پولیس ایک عمارت میں داخل ہوئی جس پر مظاہرین نے قبضہ کر رکھا تھا۔
جی ایٹ اجلاس کے خلاف جاری مظاہرے سٹاپ جی ایٹ نامی گروپ کے کہنے پر کیے جا رہے ہیں۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ ان مظاہروں سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ ’ہمیں معلوم ہے کہ کتنے افراد مظاہرے کرنے والے ہیں اور ان کو روکنے کے لیے ہماری پوری منصوبہ بندی ہے جیسے کہ کل آپ نے دیکھ لیا۔‘
پولیس نے کہا کہ سوہو میں ان کو اطلاع ملی تھی کہ ایک عمارت میں مظاہرین موجود ہیں اور ان کے پاس اسلحہ بھی ہے اور وہ مجرمانہ فعل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق اس عمارت میں موجود مظاہرین پینٹ بم استعمال کریں گے۔ اس عمارت میں ایک سو پولیس اہلکاروں نے دھاوے بولا۔
بی بی سی کے مائیک سارجنٹ نے بتایا ’ایک شخص کو پولیس نے اس وقت پکڑا جب وہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگانے والا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
لندن پولیس کے مطابق سینٹرل لندن میں کمپنیوں کو مظاہروں کے حوالے سے متنبہ کردیا گیا ہے۔
اگلے ہفتے ہونے والا جی ایٹ اجلاس دو دن جاری رہے گا۔







