چین: حملے میں آٹھ ہلاک پانچ زخمی

،تصویر کا ذریعہPA
چین کے صوبے لیانگ میں ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک اور دیگر پانچ کو زخمی کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ حملہ بدھ کی رات کو ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔
ایک اخبار کے مطابق یہ واقعہ مشتبہ شخص اور اس کی محبوبہ کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ہوا۔
ہلاک شدگان میں اس مشتبہ شخص کی محبوبہ کے دو رشےدار بھی شامل ہیں۔
اس واقعہ کی مزید تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔



