ٹرینیڈاڈ: وزیراعظم کے قتل کی سازش ناکام

،تصویر کا ذریعہAFP
غرب الہند کے جزائر ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی وزیراعظم کملا پرساد بِسیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے قتل کی سازش ناکام بنا دی ہے۔
اس سازش میں ملوث پولیس اور فوجی اہلکاروں سمیت بارہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کملا پرساد نے ان افراد کے نام نہیں بتائے جنہیں گرفتار کیا گیا ہے تاہم انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو اس سازش میں ملوث قرار دیا۔
ان کے بقول منشیات فروش گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ان کی جانب سے اگست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے اعلان کے باعث جرائم پیشہ افراد برہم تھے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اس سازش کے بے نقاب ہونے پر کسی قسم کی کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اور سکیورٹی فورسز چوکس ہیں۔
قوم سے اپنے خطاب میں کملا پرساد بسیسر نے اپنی كابینہ کے کچھ ارکان پر تنقید بھی کی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سب کے باوجود ان کی حکومت کی تشدد اور عدم تحفظ کے خلاف مہم کو نہیں روکا جا سکتا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







