ڈوپنگ ٹیسٹ، بکری سے چیمپئن کا تاج واپس

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
امریکہ کے ایک میلے میں گرینڈ چیمیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی بکری کا ڈوپنگ یا ممنموعہ ادویات کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
تھیوڈورنامی بکری نے امریکی ریاست کولوراڈو کی سالانہ میلے میں یہ اعزازجیتی تھی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کے چارے میں ممنوعہ ادویات استعمال کی گئی ہیں۔
منتظمین نے بکری کی مالک ماگریٹ وینورتھ کو پانچ ہزار پانچ سو ڈالر کا انعام دینے سے انکار کر دیا ہے۔
وینورتھ کے خاندان کی پالی ہوئی ایک دوسری بکری کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
مارگریٹ وینورتھ نے کوئی بھی ممنوعہ خوراک دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بکری کی خوراک کے ساتھ کوئی گڑ بڑ کی گئی ہو۔
بکری کے پیشاب کا ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ پٹھوں کو مضبوطی کرنے کی دوا کا استعمال کیا گیا ہے۔
امریکی حکومت نے اس دوا کو سور کے لیے تجویز کر رکھا ہے۔
مارگریٹ وینورتھ کولوراڈو سٹیٹ یونیورسٹی میں اینمل سائنسز کی طالب علم ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کی والدہ نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ان کا خاندان ہمیشہ سے صاف یا غیر ممنوعہ خوراک کا استعمال کرتا ہے اور نتائج پر انھیں صدمہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں کے دوران دونوں بکریوں کی خوراک کے ساتھ گڑ بڑ کی گئی۔
مارگریٹ وینورتھ کی بکری تھیوڈور کے علاوہ اس کے بھائی کی پالی ہوئی ایک دوسری بکری بھی خوراک کھانے کے بعد بیمار پڑ گئی تھیں۔
’میں نہیں کہوں گی کہ سیاسی حربے کے طور پر ایسا کیا گیا، میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کیا ہوا۔‘
مارگریٹ وینورتھ کی پالی ہوئی بکریاں پہلے بھی انعامات جیت چکی ہیں۔







